Results 1 to 9 of 9

Thread: معروف ادا کارا معین اختر انتقال کر گئے

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Unhappy معروف ادا کارا معین اختر انتقال کر گئے





    معروف ادا کارا معین اختر انتقال کر گئے



    چار دہائیوں سے زائد عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار معین اختر آج کراچی میں کی60 عمر میں انتقال گئے۔
    معروف اداکار ،کامیڈین، کمپیئر اور ہدایت کار معین اختر نے پاکستان کے پہلے یوم دفاع 6 ستمبر 1966 کو کراچی میں پی ٹی وی سنٹر سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقام پایا جو بہت کم فنکاروں کو حاصل ہوا.ان کی حدمت کے اعتراف میں حکومت نے انہیں ستارہ امیتاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا.ان کی وفات پر صدر وزیر اعظم سمیت سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے. بشری انصاری نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معین اختر سے کچھ روز قبل ملاقات ہوئی تھی تو وہ بہت کمزور ہو گئے تھے مگر بیماری کی حالت میں بھی وہ آرام نہیں کرتے تھے بلکہ ہر وقت کام کی طرف ہی دھیان رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنا محنتی اداکار نہیں دیکھا۔ مجاہد شیخ نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معین خان کی سب سے بڑی بات یہ تھی کی وہ ہر طرح کے پروگرام کی میزبانی کرتے تھے۔ ان کی ایک اور بڑی بات یہ تھی کہ وہ دلیپ کمار کی پیروڈی اتنی شاندار کرتے تھے کہ کئی بار دلیپ کمار نے ان کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معین ہر فن مولا تھے چاہے ٹی وی ہو، فلم ہو یا سٹیج ڈرامہ ہو انہوں نے رول میں اپنا لوہا منوایا۔ سہیل احمد نے کہا کہ معین اختر بہت بڑے فنکار تھے۔ انتہائی پیار بانٹنے والے اداکار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایوارڈز کی تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی تھی بہت کمزور دکھائی دے رہے تھے۔


    Attached Images Attached Images  

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 5th November 2016, 11:45 PM
  2. Replies: 17
    Last Post: 18th February 2016, 01:13 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 10th June 2011, 07:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •