Quote fatima iqbal said: View Post
وعلیکم السلام
آمین ثمہ آمین
بہت بہت مبارک ہو سلطانہ
شہزاد بھائی بہت بہت اچھا لکھا آپ نے سلطانہ کے لیے میں بھی اس کو جانتی ہوں جتنا خیال وہ ہم سب کا رکھتی ہےبالکل بھی ایسا نہیں لگتا کہ ہم سب اس کو فورم پر ملیں ہیں واقعی آئی ٹی دنیا نے ہم کو فورم پر بڑے اچھے بہن بھائی سے ملوادیا میری بھی کوئی بہن نہیں ہے لیکن سلطانہ نے وہ کمی پوری کی میں جب پاکستان آتی ہوں تو ایک دن ایسا نہیں جاتا جب اس سے بات نہ ہو
اللہ اُس کو ہمیشہ خوش رکھیے آمین
جی آپی بلا شبہہ آپ اور سسٹر سلطانہ وہ بہنیں ہیں جن کا تذکرہ کیے بغیر وہ بات مکمل نہیں ہوسکتی جس میں مثالی بہن کا ذکر ہو۔۔۔ اور ہمیں کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ ہم کوئی غیر ہیں یا انجان ہیں نہیں بلکہ جب زبان سے کہہ دیا بھائی تو آپ لوگوں نے بہن بن کر دکھایا اور نہ صرف دکھایا بلکہ اس رشتے کو اس احسن طریقے سے نبھایا کہ ہر دعا میں آپ لوگ شامل ہوجاتی ہو۔۔۔
اللہ رب العزت آپ دونوں کو دونوں جہانوں کی ہر ایک خوشی نصیب فرمائے اور ہمیں اس بھائی بہن کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔۔ آمین

آپی آپ کے اتنے پیارے ریپلائی کا بہت بہت شکریہ