Quote akbarbeg said: View Post
nasirnoman kiya aap yeh kahena chaheta hai ki quran mai namaz ka koi ziker nhi??
اکبر بیگ صاحب آپ نے پھر وہی اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کردیں ؟؟؟۔۔۔پہلے توجہ سے سوال پڑھ لیا کرو ۔۔۔پھر سمجھ کر جواب دیا کرو۔
ہم نے لکھا تھا کہ
اس بات کو آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ کوئی شخص پہلے پورا قرآن پڑھے اور وہ دیکھے کہ قرآن پاک میں نماز کا اجمالی بیان تو ہے لیکن نماز کی پوری تفصیل موجود نہیں ۔۔۔پھر اس کے بعد یہ کہے کہ میں نماز کو اُس وقت مانوں گا جب قرآن پاک میں فلاں فلاں الفاظ کے ساتھ یا پوری تفصیل کے ساتھ نماز کے احکامات دکھائیں جائیں؟؟؟
یعنی ہم نے واضح کیا کہ قرآن پاک میں نماز کا اجمالی بیان تو ہے ۔۔۔لیکن نماز کی پوری تفصیل موجود نہیں۔
تو اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نماز کی پوری تفصیل قرآن پاک میں موجود ہے تو نشادہی فرمادیں بصورت دیگر جواب دیتے وقت بات کو سمجھ لیا کریں
اور دوسری اہم بات یہ تھی کہ ہر کسی کو اُس کی مرضی کے الفاظوں میں احکامات نہیں دکھائے جاسکتے
تو کیا آپ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کو اُس کی مرضی کے الفاظوں میں احکامات دکھائے جاسکتے ہیں ؟؟؟
امید ہے اس دفعہ یہ موٹی سی بات آپ کی عقل شریف میں اتر جائے گی