السًلامُ علیکُم
تمام احمدیًوں سے گزارش سب سے پہلے یہ بتا دوں کہ ان احادیث کی تحقیق کیلیے حدیث کی کتاب " صحیح مسلم" اپنے پاس رکھیں،
ان سب کا حوالہ نوٹ کریں :- صحیح مسلم/ کتابُ الایمان/بابُ بیان نزول عیسیٰ بن مریم علیہ سلام.

اس باب میں 7 احادیث اسی بارے میں ہیں اُن میں سے تین میں اس وقت یہاں شیئر کر رہا ہوں تاکہ آپ کو گھبراہٹ نہ ہو اور آسانی سے دیکھ سکیں باقی احادیث وقفے وقفے سے یہاں پیش کروں گا۔ عربی عبارت اور ترجمہ بھی لکھا ہوا ہے۔

پہلی حدیث:-

عن ابی ھریرۃ یقُُولُ قال رسولُ اللہ صلًی اللہ علیہ وسًلم والًذی نفسی بیدہ لیُوشکنً ان ینًزل فیکُمُ ابنُ مریم علیہ الصلوٰۃ و السًلام حکماّ مًقسطاّ فیکسر الصًلیب و یقتُل الخنزیر و یضع الجزیۃ و یفیض المال حتًٰی لا یقبلہ احد۔

ترجمہ:- ابو ہریرہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلًی اللہ علیہ وسًلم نے فرمایا قسم ہے اُس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے البتًہ قریب ہے جب اُتریں گے مریم کے بیٹے تم لوگوں میں اور حکم کریں گے موافق اس شریعت کے اور انصاف کریں گے اور توڑ ڈالیں گے سولی کو اور مار ڈالیں گے سور کو۔اور موقوف کر دیں گے جزیہ کو۔اور بہت مال دیں گے حتًٰی کہ کوئی نہ لے گا۔
( سولی یعنی صلیب جو نصاریٰ نے بنا رکھی ہے اور اسکی پرستش کرتے ہیں، مزید کچھ پوچھنا ہو تو خوش آمدید)


دوسری حدیث:-

عن ابی ھریرۃ یقُُولُ قال رسولُ اللہ صلًی اللہ علیہ وسًلم کیف انتُم اذا نزل ابنُ مریم فیکم، وامامکم منکم۔

ترجمہ:- ابو ہریرہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلًی اللہ علیہ وسًلم نے فرمایا کیسے ہو گے تم جب مریم کا بیٹا تم لوگوں میں اُترے گا، اور تمہارا امام تم میں سے ہو گا



تیسری حدیث:-

عن جابر بن عبداللہ یقُولُ سمعتُ النًبیً صلًی اللہ علیہ وسًلم یقُولُ لا تزالُ طائفۃُ من اُمًتی یقاتلُون علی الحق ظاھرین الیٰ یوم القیٰمۃ، قال فیُنزل عیسیٰ ابنُ مریم فیقوُلُ امیرُھم تعال صلً لنا فیقولُ لاٰٰ انً بعضکم بعض امراء تکرمۃ اللہ ھذہ الامًۃ۔

ترجمہ:- حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے میں نے رسولُ اللہ صلًی اللہ علیہ وسًلم سے سنا آپ صلًی اللہ علیہ وسًلم فرماتے تھے ہمیشہ ایک گروہ میری امًت کا( کافروں)حق پر لڑتا رہے گا ،قیامت کے دن تک غالب رہے گا۔ پھر عیسیٰ بن مریم علیہ السًلام اُتریں گے اور اس گروہ کا امام کہےگا (عیسیٰ بن مریم علیہ السًلام ) آیے نماز پڑھایے ،وہ کہیں گے نہیں ۔ تم میں بعض بعضوں پر حاکم ہیں۔ یہ وہ بزرگی ہے جو اللہ تعالیٰ عنایت فرما دے گا اس اُمًت کو۔




یہ ساری احادیث مبارکہ مسلم شریف میں موجود ہیں ، جا کے دیکھیں وہاں آپ کو ان کی تفصیل بھی ملے گی۔اور مجھ سے پوچھنی ہوئی تو میں بھی حاضر ہوں۔
جواب دیں ان احادیث کا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

خود حضرت محًمد صلًی اللہ علیہ وسًلم خود فرما رہے ہیں کہ عیسیٰ علیہ سلام آیئں گے ، آپ اب اُنکے جواب میں کیا کہتے ہیں یہ بتانے کیلیے تشریف لائیں

مہربانی کوئی معقول جواب دیجیئے گا؟؟؟؟؟؟؟