••••••••••••••••†¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢
25 سال کے بے نمازی کا واقعہ
••••••••••••••••†¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢â€¢
مولانا طارق جمیل کی زبانی :-
ایک واقعہ سُنا بڑا عجیب سا محسوس ہوا۔غالباً مولانا طارق جمیل صاحب نے سنایا تھا، کہتے ہیں:ہم ایک دفعہ ایک جماعت میں گئے،ایک شخص سے ملے اُس سے بات چیت کی،اس کو نماز کیلیئے مسجد بُلایا،وہ راضی ہی نہیں ہورہا تھا،اللہ اللہ کرکے مسجد نماز پڑھنے آیا،اس شخص کو مسجد میں جماعت والوں نے بہت عزت دی،اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔کہنے لگا: میں آخری دفعہ 25 سال پہلے مسجد آیا تھا۔اور اس کے بعد کبھی مسجد نہیں آیا۔
پوچھا گیا کیوں؟اس نے بتایا کہ اس وقت جب میں مسجد آیا تھاوضو خانے میں وضو کر رہا تھاایک "ریگولر" نمازی نے مجھ پر یہ جملہ مارا تھا کہ:
"واہ بھئی آج چاند کہاں سے نکل آیا؟"بس میرا وضو جہاں تک ہوا تھا، وہیں چھوڑ کر مسجد سے نکل گیا۔اس کے بعد سے مسجد کا رخ نہیں کیا، آج پچیس سال بعد آپ لوگوں نے اتنی عزت دی تو شرمندگی ہورہی ہے اور تہیہ کرلیا ہے کہ اب نمازی بن جاؤنگا۔اس بات سے قطع نظر کہ اس شخص نے صرف ایک آدمی کے کہنے پر سالوں کی نماز چھوڑ دی،لیکن کیا یہ بات سوچنے کی نہیں کہ اس کی سالوں کی نماز چھوڑنے میں اس "ریگولر" نمازی کے اُس ایک جملے کا کتنا کردار تھا؟ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔