السلام عليكم ‏ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پيارے ممبرز اميد كرتى كہ الله تعالى كے فضل وكرم سے سب ممبرز ٹھيک ٹھاک اور ايمان كى بہترين حالت ميں ہونگے _
محترم ممبرز يہ
http://www.itdunya.com/t508389/#post5246240
پوسٹ پڑھ كر ميں نے ايک مرتبہ پھر اپنى مصروفيت سے توڑا وقت نكال كر آپ سب كيلئے ايک اور ٹھريڈ لكھ رہى ہوں جس كا نام ہے
¤دجال کون ہے، کیا ہے اور کیسا ہے؟¤
حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلّم نے ہمیں آگاہ فرمایا کہ دجال مشرق کی سرزمین سے نکلےگا جس کا نام خراسان ہے چمڑہ بھری ڈھالوں جیسے چہروں والے لوگ اس کے ساتھ ہونگے _
)ابن ماجہ(
حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کو فرماتے سنا ہےکہ دجال ظاہر نہيں ہوگا مگر اس وقت جب لوگ اسے بھول چکے ہوںگےحتی کہ آئمہ)مساجد( منبروں پر اس کا ذکر کرنا بھی چھوڑ دیں گے _
)احمد(
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنمہا سے روایت ہےکہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ دجال کا لوگوں کے سامنے نکلنے کا پہلا سبب اس کا غصہ ہوگا جو اسے غضبناک بنا دےگا۔
)صحیح مسلم(
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالی عنمہا سے روایت ہےکہ ایک رات رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم عشاء کی نماز کے لئے دیر سے تشریف لائے اور فرمایا کہ مجھے تمیم داری)ایک عیسائی عالم جو بعد میں مسلمان ہوگئے( کی ان باتوں نے روک لیا جو وہ مجھ سے کررہا تھا تمیم نے ایک آدمی کے حوالے سے مجھے بتایا کہ وہ آدمی سمندر کے کسی جزیرہ پر)کشتی کے سمندری طوفان میں پھنس جانے کی وجہ سے( پہنچ گیاجہاں اسے ایک عورت ملی جو اپنے بالوں کو کھینچ رہی تھی۔
اس آدمی نے عورت سے پوچھا کہ تو کون ہے؟
عورت نے جواب دیا کہ میں)دجال کی( جاسوس ہوں تو ذرا اس محل کی طرف آ۔
میں اس محل میں چلا گیا وہاں میں نے ایک آدمی دیکھا جو بالوں کو کھینچ رہا تھا طوق وسلاسل میں جکڑا ہوا تھا اور زمین و آسمان کے درمیان اچھل کود کررہا تھا میں نے پوچھا کہ تو کون ہے؟ اس آدمی نے جواب دیا کہ میں دجال ہوں۔
پھر دجال نے پوچھا کہ کیا امیوں کے نبی ظاہر ہوگۓ؟ اس آدمی نے جواب دیاکہ ہاں! دجال نے پوچھا کہ لوگوں نے اسکی اطاعت کی ہے یا نافرمانی؟ اس آدمی نے کہا کہ اطاعت۔
دجال نے کہا کہ یہ انکے ليۓ اچھا ہے _

)ابوداؤدشریف(
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ ہم رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کے ساتھ تھےہمارا گزر بچوں سے ہوا جن میں ابن صیاد بھی تھا۔
تمام بچے بھاگ گۓ لیکن ابن صیاد بیٹھا رہا آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کو یہ بات بری لگی۔
آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ تیرے ہاتھ غبار آلو ہوں کیا تو گواہی دیتا ہےکہ میں اللہ تعالی کا رسول ہوں؟ وہ بولا نہیں۔
پھر ابن صیاد کہنے لگا کیا تو )یعنی حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلّم( گواہی دیتا ہےکہ میں اللہ تعالی کا رسول ہوں؟ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ) جو اس وقت آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کے ساتھ تھے( نے عرض کی کہ یارسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم ! مجھے اجازت دیں تو میں اسے قتل کردوں۔)ارتداد کی وجہ سے(رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اگر یہ وہی ہے جس کا تجھے شک ہے)یعنی دجال( تو پھر تو اسے قتل نہیں کرسکتا۔ ) اور اگر کوئی اور ہے تو اسے قتل کرنے کا فائدہ نہیں ہے(

)صحیح مسلم(
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ تین باتیں ظاہر ہونے کے بعد کسی ایسے شخص کو ایمان لانا فائدہ نہ دیگا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا یا حالت ایمان میں کوئی نیک کام نہیں کیا
)1( سورج کا مغرب سے طلوع ہونا _
)2( دجال کا ظاہر ہونا _
)3( دآبۃالارض کا نکلنا _

)صحیح مسلم(
حضرت ام شریک رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو فرماتے ہوۓ‎ سنا ہےکہ لوگ دجال)کے ڈر سے(بھاگ کر پہاڑوں میں چلے جائيں گے۔
حضرت ام شریک رضی اللہ تعالی عنہا نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم !اس روز عرب)مسلمان( کہاں ہوں گے؟)کیا وہ مقابلہ نہیں کرینگے(آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ وہ اس روز تعداد میں کم ہوں گے۔

)صحیح مسلم(
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ جو شخص دجال کی خبر سنے وہ اس کے سامنے آنے سے گریز کرے اللہ کی قسم جب کوئی آدمی اس کے پاس آۓ گا تو یہی سمبھے گا کہ وہ مومن ہےجو شبہے کی چیزیں دیکر وہ بھیجا گیا ہے انہیں دیکھ کر وہ اس کی پیروی کرنے لگےگا۔
)ابوداؤدشریف(
حضرت ہشام بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کو فرماتے سنا ہےکہ آدم سے لےکر قیامت تک اللہ کی مخلوق میں سے )فتنہ( دجال سے بڑا اور کوئی)فتنہ( نہیں ہوگا۔
)صحیح مسلم(
shehzad Iqbal
Fasih ud Din
Sahil_Jaan
SHonas
ahadi958
IqraIqbal