السلام عليكم ‏ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم ممبرز اس
http://www.itdunya.com/t509389/
ٹھريڈ كے بعد اس‎ ‎كے تيسرا اور آخرى حصہ محتصر احاديث كے رو سے پيش خدمت ہے _
حضرت نافع بن عتبہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ تم لوگ جزیرۃ العرب کے لوگوں سے جہاد کروگے اور اللہ اسے فتح کردےگا پھر ایران سے جہاد کروگے اللہ اسے بھی ) تمہارے ہاتھوں( فتح کردیگا پھر اسکے بعد روم والوں سے جہاد کروگے اللہ اسے بھی)تمہارے ہاتھوں( فتح کردیگا پھر تم دجال سے جہاد کروگے اللہ اسے بھی فتح کردیگا۔
)صحیح مسلم(

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نےصحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے ارشاد فرمایاکہ کیا تمہیں وہ شہر معلوم ہے جس کے ایک جانب خشکی اور دوسری جانب سمندر ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیاکہ یارسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم معلوم ہے )مراد ترکی کا شہر استنبول ہے جس کا پرانا نام قسطنطینیہ ہے( آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایاکہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بنی اسحاق میں سے ستّر ہزار آدمی اس کے خلاف جہاد نہ کرلیں جب وہ آئيںگے تو پڑاؤ ڈال دیں گے لیکن تیروتفنگ سے لڑائی نہیں کریں گے بلکہ لا الہ الّا اللہ واللہ اکبرکہیں گے تو شہر پناہ کی ایک دیوار گر پڑے گی۔
پھر دوبارہ لاالہ الّااللہ واللہ اکبر’کہیں گے دوسری سمت کی دیوار بھی گر پڑے گی۔ پھر تیسری مرتبہ لا الہ الّا اللہ واللہ اکبر’کہیں گے تو مسلمانوں کے لیۓ سارا رستہ کھل جاۓ گا اور وہ شہر میں داخل ہوجائیں گے اور مال غنیمت حاصل کریں گےجب مال غنیمت تقسیم کررہے ہونگے تو اچانک ایک پکار سنائی دے گی کہ دجال آگیا ہے۔
مسلمان سب کچھ چھوڑ کر اسکی طرف چل پڑیں گے۔

)صحیح مسلم(

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ جب جنگیں شروع ہوںگی تو دمشق سے ایک عجمی شخص اٹھےگا جو سب سے بڑھ کر شہسوار ہوگا اور اسکے پاس بہترین ہتیار ہونگے اللہ تعالی اسکے ذریعے اپنے دین کی مدد فرماۓ گا۔
)ابن ماجہ، حاکم(

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہےکہ میں نے اللہ تعالی کے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کو فرماتے ہوۓ‎ سناکہ ایک خلیفہ کی وفات سے لوگوں میں اختلاف ہوجاۓ گا بنو ہاشم کا ایک آدمی)مدینے سے( مکہ آۓ گا لوگ اسکو گھرسے نکال کر)مسجد حرام( لے آئيںگے حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان اس کی بیعت کریں گےشام سے ایک لشکر مکّہ مکرمہ پر چڑھائی کے لیۓ آۓ گاجب وہ بیداء کے مقام پر پہنچے گا تو اسے دھنسا دیاجائیگا اس کے بعد عراق اور شام کے علماء اور فضلاء امام مہدی کے پاس )بیعت کے لیۓ( آئيں گے۔
)طبرانی(

حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ اس گھر یعنی کعبۃاللہ میں کچھ لوگ پناہ لیں گے جن کے پاس دشمن کا حملہ روکنے کی طاقت نہیں ہوگی نہ انکی تعداد زیادہ ہوگی نہ انکے پاس اسلحہ ہوگا ایک لشکر) انہیں ختم کرنے کےلیۓ( بھیجاجائیگا وہ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے تو زمین میں دھنسا دییۓ جائيں گے۔
)صحیح مسلم(

حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہےکہ نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو فرماتے سنا ہےکہ ایک لشکر بیت اللہ شریف پر حملہ کرنے کی نیّت سے جب بیداء کے مقام پر پہنچےگا تو پہلے اس لشکر کا قلب )درمیانی حصہ( زمین میں دہنسے گاتو آگے کا حصہ پچھلے کو )مدد کےلیے( پکارے گالیکن سب کے سب زمین میں دھنس جائيں گے سوا‎ۓ ایک قاصد کے وہی) واپس ( جاکر لوگوں کو خبر دیگا۔
)صحیح مسلم(

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ امام مہدی ہمارے اہل بیت میں سے ہوگا اور اللہ تعالی اسکی)خلافت کا( انتظام ایک ہی رات میں فرمادےگا۔
)ابن ماجہ(

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کا فرمان عالیشان ہےکہ مہدی مجھ سے ہوگا اسکی پیشانی کشادہ اور ناک اونچی ہوگی زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دےگا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی تھی وہ سات سال تک حکومت کرےگا۔
)ابوداؤدشریف(
Fasih ud Din
Sahil_Jaan
SHonas
ahadi958
IqraIqbal
AsifSattarvi