آئی ٹی دنیا کے محترم دوستو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ویسے تو روٹین یہی ہوتی ہے کہ نیو ممبر یہاں اپنا تعارف کرواتے ہیں پر چلیں اس بار روٹین سے کچھ ہٹ کر ہوجائے۔۔

فورم ورلڈ خصوصا ڈیزائنگ ریلیٹڈ فورمز کی استانی جی نے آئی ٹی دنیا

کو جوائن کیا ہےاور آتے ساتھ ہی ہمارے ڈیزائن پوئٹری سیکشن کو تو گویا چار چاند لگا دیئے ۔ یقینا آپ سب کو اب جاننے کا اشتیاق ہوگا کہ یہ

استانی جی ہیں کون تو اس سسپنس کو ختم کرتے ہوئے ہم دل کی گہرائیوں سے

ثناء ناصر


کو آئی ٹی دنیا پہ خوش آمدیدکہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جہاں اپنے دیدہ زیب ڈیزائن سے آئی ٹی دنیا پہ چھائیں گی وہیں وہ ڈیزائنگ سیکھنے کے شوقین ممبرز کی بھرپور مدد بھی کریں گی۔۔

ڈھیروں دعائیں
اللہ حافظ