Results 1 to 9 of 9

Thread: Fasal Barbard Karney Wali Sundi - Must Read

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Thumbs up Fasal Barbard Karney Wali Sundi - Must Read





    امریکی ریاست الاباما کے شہر انٹرپرائز کی ایک مرکزی شاہراہ پر کپاس کی فصل کر برباد کرنے والی اس بد صورت سنڈی کا ایک بہت بڑا یادگاری مجسمہ نصب ہے۔
    اس یادگاری مجسمے کے پیچھے ایک عجیب و غریب داستان ہے کہ ستر کی دہائی میں محض کپاس کی پیداوار پر چل رہے اس شہر کی ساری کی ساری فصل کو اس سنڈی نے حملہ کر کے صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا۔ معیشت کا سارا دارومدار اور آمدنی کا واحد مصدر کپاس نا رہا تو ناصرف کسانوں کی دنیا اندھیر ہوئی بلکہ شہر کی اقتصادی سرگرمی سے جڑا ہر رواں پہیہ بھی تھم کر رہ گیا۔
    لوگ یہ سوچنے کیلیئے سر جوڑ کر بیٹھے کہ اب کونسی ایسی متبادل فصل اگائی جائے جس پر اس سنڈی کا حملہ نا ہوسکے، تو کپاس کے بدلے میں مونگ پھلی کاشت کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ اور لوگوں کیلئے یہ بات انتہائی حیرت انگیز تھی کہ مرحلہ وار مونگ پھلی کی آمدنی کپاس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہو گئی تھی۔ بات اتنی ہی نہیں، آئندہ اس اس شہر کا نام ہی عالمی مرکز برائے مونگ پھلی پڑا اور مونگ پھلی اس شہر کی علامت بن ٹھہری۔
    تاکہ لوگ اپنے آپ پر اس ضرر رساں سنڈی کا احسان عظیم نا بھول بیٹھیں اس لیئے لوگوں نے شہر کے سب سے نمایاں مقام پر اس سنڈی کا مجسمہ نصب کر دیا۔ جو کوئی اس مجسمے کو دیکھتا پکار اٹھتا کہ اگر یہ سنڈی اس وقت لوگوں کی فصل برباد نا کرتی تو لوگوں کے دل میں کبھی بھی مونگ پھلی اگانے کا خیال نا آتا، اور نا ہی شہر کی اقتصادی حالت بدلتی اور نا ہی لوگ اس طرح خوشحال بن پاتے۔
    کچھ اسی طرح ہی ہماری زندگی کا سکون تلپٹ کرنے کو ہمیں کچھ درد آن چمٹتے ہیں، جن کی وجہ سے ہم اپنی کچھ عزیز چیزوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، مگر ہوتا یوں ہے کہ ہم بدلے میں ان سے بھی زیادہ نعمتوں سے نواز دیئے جاتے ہیں۔ بلکہ کئی دفعہ یوں بھی ہو جاتا ہے کہ ہمارا نقصاں ہمارے لیئے بہتر منافع کے در وا کر جاتا ہے۔ ۔ کیونکہ (ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ حقیقتاً تمہارے لئے بہتر ہو، اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ حقیقتاً تمہارے لئے بری ہو – البقرة-216) یا پھر (ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت سی بھلائی رکھ دے – النساء-19)
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. Bason Mein Safar Karne Wali Khawateen (Must Read)
    By Fasih ud Din in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 138
    Last Post: 10th August 2018, 03:14 PM
  2. Iman Ko Tabah Karney Wali 3 Cheezen
    By Fasih ud Din in forum Islam
    Replies: 23
    Last Post: 18th November 2014, 10:11 PM
  3. Behtar Fasal
    By Fasih ud Din in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 1
    Last Post: 7th December 2008, 12:36 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •