السلام علیکم

فکرنماز

نمازوں کو جو بھی پڑھتا نہیں ہے
حقیقت میں رب سے وہ ڈرتا نہیں ہے
احسان رب نے کئے اُس پے کتنے
فرائض ادا پھر بھی کرتا نہیں ہے
گناہوں میں ڈوبے ہوئے جی رہا ہے
فکر آخرت کی وہ کرتا نہیں ہے
بلاوا اچانک ہی آئے گا ایک دن
ابھی سوچ لے کیا مرنا نہیں ہے
کرو توبہ رب سے ابھی اور اسی وقت
نمازیں کبھی بھی چھوڑنا نہیں ہے