السلام علیکم محسن بھائی
کیسے مزاج شریف ہیں آپ کے؟ کیسا لگ رہا ہے انٹرویو سیکشن میںِ؟
گبھرائیے مت میں شہزاد اقبال نہیں ہوں (ہنستے ہوئے)
چلو میں شروعات کرتا ہوں آپ کے پسندیدہ مشغلے گیمز سے جی ہاں
ویسے 2 رینک ہیں*آپ کے پاس اگر میں کھیلوں تو چھین لونگا
مگر اتنا وقت نہیں ہوتا ـ( مسکراتے ہوئے)
چلیں سوالات شروع کرتے ہیں
1. گیمز کا شوق کب اور کیسے پڑا ؟
2. مجھے یقین ہے کے بچپن کا ہو گا اسی لئیے آکریڈ کنگ ہیں
3.گیمز کے حوالے سے کوئی یادگار واقعہ ؟بچپن کا؟
4. کبھی گیمز شاپ پر کسی لڑکے سے ہاتھا پائی ہوئی؟ کیا پٹائی ہوئی تھی سچ بتانا
5- کیا آپ ایک اچھے پلیئر تھےِ؟
6. آئی ٹی میں جب اپنا رینک کنگ دیکھتے ہو تو کیسا لگتا ہے؟
7. کیا خود کو ایک سلطنت کا بادشاہ محسوس کرتے ہو؟
8. آپ کو کس سے خطرہ ہے؟ مطلب کون آپ سے یہ رینک چھین سکتا ہے؟ِ
9. گیمز کے جنون میں کبھی ماں باپ سے مار کھائی ہے؟ کتنی بار سچ سچ بتانا.
10. آکریڈ بورڈ میں آپ کی پسندیدہ گیمز؟
[CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]
11. زندگی میں*خود کو کس مقام پر پاتے ہیں؟
12. اتنی زندگی گزارنے کے بعد کیا سوچتے ہو؟
13. کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے؟
14. کس چیز کی تمنا ہے؟جس کی خواہش آپ کو چین سے نہیں بیٹھنے دیتی؟
15. اگر مل جائے تو اپنی خوشی کا اظہار کیسے کرو گے؟*ڈانس کر کے؟*ڈھول بجا کر یا پھر....؟
چلیں اگر ایسا ہے تو میں*آپ کے لئے دعا کر دیتا ہوں.
16. دوستی کے بارے میں*آپ کیا کہتے ہو؟
17-دوستوں کو اپنی زندگی میں کیا مقام دیتے ہو؟
18. دوست کیا ہیں؟
19.کچھ کہتے ہیں محبت زندگی ہے اور کچھ کہتے ہیں*کے زندگی دوستوں میں*ملتی ہے .
آپ کیا کہتے ہو؟ دونوں کی وضاحت کریں.
20. 1 ہسپتال میں 2 لوگ ہیں*دونوں کو آپ کی ضرورت ہے لیکن آپ کو ایک کی زندگی بچانی
ہے ایک وہ ہے جس کو آپ چاہتے ہیں* اور ایک وہ ہے جو آپ کو چاہتا ہے . آپ کس کو بچائیں گے؟
21.کچھ لوگ محبت کو فراڈ اور دھوکہ کہتے ہیں. آپ کی نظر میں محبت کیا ہےِ؟
22. اگر آپ کو کسی سے محبت ہو جائے تو کیا کرو گے؟ اگر ہو چکی ہے تو کس طرح
لظہار کیا تھا.
23. ماں اور باپ ہمارے لئے کیا اہمیت رکھتے ہیں؟
24. بھائی اور بہن کا پیار کیسا ہے؟
25. ماں سے زیادہ پیار ہے یا پھر باپ سے؟
26. گھر میں کون زیادہ لا ڈاٹھاتا ہے؟
27. ماں اور باپ کے لئے کچھ ڈیڈیکیٹ کرنا پسند کرینگے؟
28. پاکستان کے بارے میں کیا جذبات رکھتے ہیں؟
29.آپ کیسے پاکستانی ہو؟ سچے ہو یا پھر؟
30. پاکستان کے لئے کیا کچھ کرنا چاہتے ہو؟
31. آجکل پاکستان کی خارجہ پالیسی میں امریکہ کا عمل دخل ہے . آپ کیا کہتے ہو؟
32. آجکل پاکستان میں خودکش حملے بہت ہو رہے ہیں. آپ کے خیال میں کون ذمہ دار ہے؟
33. حکومت طالبان کا نام لے رہی ہے. آپ کا کیا خیال ہے؟
34. میرے خیال میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں تھا جتنا بنایا گیا ہے
35. ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے حکومت جو کوششیں کر رہی ہے
کیا آپ مطمئن ہیں؟
36. میڈیا نے دونوں کی شادی کو بہت اچھالا.اگر یہی کوششیں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے کی جاتیں تو ؟
37.موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سے کس حد تک مطمئن ہیں؟
38.آج کل پاکستان کو بہت سے مسائل درپیش ہیں. آپ کی نظر میں ان کا کوئی حل؟
39. کیا قر ضوں کی مدد سے ہم ملک کی معشیت کو سنبھال سکتے ہیں؟
40. بینکوں کے نظام سے کس حد تک مطمئن ہیں؟
ہم سیب ممبرز کے لئے کوئی پیغام جو آپ دینا چاہتے ہوں
میرے کام کے بارے میں آپ کی رائے.
میں اپنے کام میں مزید بہتری کیسے لاوں؟کوئی مشورہ.....
آئی ٹی ڈی ٹیم ممبرز کیسا کام کر رہے ہیں؟
لو جی میرے سوالات ختم امید ہے کے آپ جلد جواب دینگے.
ویسے پہلی بار کسی سے سوالات کرنے کا موقعہ ملا ہے اور وہ خوش نصیب آپ نکلے.
اپنی دعاوں میں یاد رکھنا
دعاوں کا طلبگار
Bookmarks