شاہد آفریدی نے منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی جس میں انہیں کپتانی دیئے جانے کی نوید سنائی گئی جس کے بعد انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے طویل اجلاس میں بھی شرکت کی جن میں ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔
اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑی یہ ہیں۔ شاہد آفریدی، سلمان بٹ، عمران فرح، یاسرحمید، خرم منظور، شاہ زیب حسن، اظہرعلی، عظیم گھمن، یونس خان، شعیب ملک، عمراکمل، فیصل اقبال، فواد عالم، حسن رضا، اسد شفیق، عمرامین، عامرسجاد، محمد حفیظ، عبدالرزاق، یاسرعرفات، عمرگل، شعیب اختر، محمد آصف، محمد عامر، محمد سمیع، وہاب ریاض، محمد عرفان، تنویراحمد، اعزاز چیمہ، دانش کنیریا، عبدالرحمن، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، کامران اکمل اور ذوالقرنین حیدر شامل ہیں۔
Bookmarks