وعلیکم السلام ور حمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھا موضوع شروع کیا ہے آپ نے ،
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ہدایت دے،واقعی کراچی و دیگر مقامات پر اسی قوم پرستی کے نعرے نے ہمارے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے
ہم یہاں پردیس میں اپنے ملک کے حالات دیکھ کر دل بہت زیادہ افسردہ ہوتا
افسوس اس بات کا ہے کہ ظالم ممالک ہم پر ہاوی ہوتے جارہے ہیں اور ہمارے اسلام کو مٹانے کے لیے انہوں نے دن رات ایک کر دیاہے
مگر ہمارے مسلمان بھائی بلکل ہی کھو چکے ہیں
ان کو خیال ہی نہیں کہ قتل کیا چیز ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالی تلوار مذاق کے ساتھ بھی کسی مسلمان کی طرف کرنے منع فرمایا تھا
مگر افسوس آج حالات ہی کچھ اور ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں دین محمد پر استقامت دیں
اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد ہو جاے ،آمین
اور ہم سب مل کر اسلام کے خادم بن جائیں،
صلیبی طاقتیں اس وقت ہر حربہ سے مسلمانوں کو پسپہ کرنے پر تیار ہیں ،
اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے اسلام دشمنوں سے نمٹنے کی توفیق دے،آمین
اور ایک بات اصل چیز ہمارے اعمال بھی ہیں
اگر آج ہم اپنے اعمال نہیں ٹھیک کریں گے ،تو عذاب تو اللہ کی طرف آے گا ہی،
اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان والی زندگی سے نوازئیں،آمین
ثمہ آمین
جزاک اللہ خیرا بھائی
Plz Resize ur Signature (MAX Size is 30 KB )
Bookmarks