…معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے بند معروف سوشل ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کو کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے سے جمعہ کو وزیرداخلہ رحمان ملک کاٹوئٹرپرپیغام بھی موصول ہوا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق یوٹیوب کھولنے کا نوٹی فیکشن آج جاری کیاجائے گا۔اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹیوب کھلنے کاامکان ہے۔ادھروزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہاہے کہ یوٹیوب کھولنے کامطالبہ سوسائٹی کے تمام طبقوں کی جانب سے کیاجارہاتھا،جبکہ یوٹیوب کھولنے کامطالبہ ٹوئٹرپرمیرے مداح بھی کررہے تھے،امیدہے اب آپ لوگ خوش ہوں گے۔upgrade (پی ٹی اے نے یو ٹیوب کھولنے کے احکامات جاری کردیئے)پی ٹی اے نے یو ٹیوب کھولنے کے احکامات جاری کردیئے، تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو یو ٹیوب کی ویب سائٹ فوری کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ٹی اے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو فوری طور پر یو ٹیوب کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے گوگل کے ساتھ بات چیت جاری ہے جبکہ غیر اسلامی اور ناپسندیدہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گستاخانہ فلم کے باعث تین ماہ قبل یو ٹیوب بند کردی گئی تھی۔you tube khola gaya he par ub phir se band kar diy jae ga wazer azam ka hukim he band karny ka hukim is liy diy gaya he kun k film abhi tak waha par pare he
Bookmarks