السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
تجارت ، کاروبار یا بزنس مقدس ترین پیشہ ہے۔ مگر افسوس کہ معاشرے میں موجود بہت سے تاجروں کو سرے سے معلوم ہی نہیں کہ تجارت کرنے کے اسلامی طریقے کیا ہیں۔ کیا جائز اور کیا ناجائز ہے۔ حلال کیا ہے اور حرام کیا ہے۔ کیا حدود و قیود ہیں۔ کیا کام کیسے کرنا چاہئے اور کس کام سے بچنا چاہئے۔
اسی مسئلے کے حل کے لئے کچھ عرصہ قبل مجلس علمی سوسائٹی کراچی اور جامعہ الرشید کراچی کے علمائے کرام نے ایک رسالے کا آغاز کیا۔ جس کا نام شریعہ اینڈ بزنس میگزین ہے۔
اس میگزین میں کس طبقے کے لئے کیا کچھ موجود ہے؟۔ ایک جھلک دیکھئیے۔
اغراض و مقاصد:۔
٭ جدید پیش آمدہ مسائل میں تاجروں کی درست شرعی رہنمائی کرنا
٭ تجارت پیشہ افراد کو تازہ صورت حال سے باخبر رکھنا
٭ چھوٹے تاجروں کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے باخبر کرنا
٭مفتیان کرام کو تجارت کی اصطلاحات اور تجارت کی بدلتی صورت سے متعلق معلومات فراہم کرنا
٭انگریزی، عربی اور اردو زبان میں تجارت سے متعلق شائع ہونے والا بہترین مواد قارئین تک پہنچانا
٭کھانے، پینے، پہننے اور لگانے سے کے لیے استعمال ہونے والی چیزوں کے حلال و حرام اجزاء سے متعلق تحقیقات کی اشاعت
٭تاجر برادری کو تجارتی اخلاقیات، مشکلات اور امکانات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا(Business Solution)
٭کاروبار کے امکانات سے لے کر آئیڈیل بزنس مین بننے تک قدم قدم رہنمائی
٭کاروبار کی ترقی کے لیے بڑے تاجروں کے تجربات اور خیالات کی اشاعت
٭کاروباری معلومات عام فہم انداز میں پیش کرنے کے لیے گراف، نقشوں اور انفو گراف کا استعمال
٭ عالمی تجارتی صورت حال پر نظر رکھنا
٭ بازار و مارکیٹ کا سروے کرکے تجارت کے نئے طریقوں سے باخبر رکھنا
٭ صدر دارالافتا کی کارکردگی پیش کرنا
٭ صدر دارا لافتا کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی اشاعت
٭ حلال فائونڈیشن کی سرگرمیوں کی کوریج کرنا
٭ حلال فائونڈیشن کی جدید تحقیقات کی اشاعت
موضوعات:۔
٭مختلف شعبہ ہائے تجارت کا تعارف
٭ہر ہر شعبہ تجارت سے متعلق فقہی رہنمائی
٭جدید مسائل سے متعلق علمائے کرام کی فقہی آراء
٭تجارتی مسائل
٭کاروبار کے نئے مواقع
٭ مختصر تجارتی خبریں
٭کامیاب تاجروں کے انٹرویو
٭کھانے پینے کی حلال اشیا سے متعلق رہنمائی
٭ہفتہ وار تجارتی فیچرز کا اہتمام
٭ہر ہفتہ ایک بازار کا سروے
٭اکانومسٹ اور فوربس وغیر ہ میں شائع ہونے والی تحقیقات اور فیچرز کا ترجمہ
٭ نت نئے طریقہ ہائے تجارت
٭ ٹائم مینیجمنٹ، کارکن کے حقوق، صحابہ کی تجارت وغیرہ
امتیازی خصوصیات:۔
٭سادہ اور سلیس انداز تحریر
٭نظریاتی مضامین کا انتخاب
٭جذباتی کی بجائے فکری تحریروں کا انتخاب
٭مدلل انداز بیان
٭بجٹ اور دیگر مواقع پر خصوصی اشاعتوں کا اہتمام
٭نظریہ تحفظ اسلام و پاکستان کی آبیاری
٭چھوٹے تاجروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع
٭عالمی تجارتی میگزین سے اخذ و انتخاب
٭پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے استفادہ
٭ہر ماہ کسی نہ کسی شعبہ تجارت سے متعلق خصوصی شمارہ تیار کرنا
٭ مواد کے حصول کے ذرائع
٭ممتاز قلم کاروں سے روابط اور تحریرات کی وصولی
٭عربی و انگلش میڈیا پر آنے والی رپورٹیں کے تراجم
٭صحافت کورس کے طلبہ کی براہ راست شمولیت
٭انگریزی مضامین کے تراجم کے لیے انگلش اسپیشل کورس کے طلبہ کی شمولیت
٭ایس سی ایس سے ہفتہ وار رپورٹ اور جدید تحقیق کی وصولی
٭حلال فائونڈیشن کی ہفتہ وار رپورٹ اور تحریرات کی وصولی
اسی ہفتے تاجر حضرات کی پرزور فرمائش پر شریعہ اینڈ بزنس میگزین کی ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
اس ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کیجئے۔ ہو سکتا ہے بزنس اور اس کے علاوہ بھی بہت سی نئی معلومات آپ کو اسلامی نقطہ نگاہ سے میسر آجائیں۔
جزاک اللہ۔
فی امان اللہ۔
[IMG]http://i939.***********.com/albums/ad238/iamhummad/jhalak1_zpscfb74013.jpg[/IMG]
[IMG]http://i939.***********.com/albums/ad238/iamhummad/jhalak2_zpse2361de9.jpg[/IMG]
Bookmarks