Page 21 of 25 FirstFirst ... 1118192021222324 ... LastLast
Results 241 to 252 of 289

Thread: *** Qurbani of Mis.Kohinoor***

  1. #241
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    Fasih ud Din sahib
    کے سوالات کے جوابات
    ٭ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔٭

    ایک۔آپ سے پوچھا گیا تھا کہ میل ٹیچر اچھا پڑھاتے ہیں یا فی میل ٹیچر۔۔ آپ نے کہا تھا کہ میل ٹیچر۔۔ اس پر روشنی ڈالیں کہ کیسے؟؟
    جواب ۔ کیوں کے جہاں تک میرا خیال ہے میل ٹیچرز میں قوت برداشت زیادہ ہوتی ہے وہ دیر تک کام کر سکتے ہیں ۔تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں اگر ایک بار سمجھ نہ آئے تو با بار بتانے میں بھی وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں
    دو۔مغربی نظام تعلیم کو آپ نے پاکستانی نظام تعلیم پر ترجیح دینے کا کہا تھا۔۔اسکی وجہ؟؟ ایسا کیا ہے کہ مغربی نظام تعلیم بہتر ہے آپ کی نظر میں؟؟
    جواب ۔ ہمارے نظامِ تعلم میں بہت زیازہ تو نہیں مگر کچھ حد تک خامیاں ضرور موجود ہیں ،یہی وجہ ہے کہ شاید لوگ علیٰ ڈگری کے حصول کے لیے باہر جاتے ہیں شایدعلیٰ ڈگری کا وہ معیار یہاں نہیں جو باہر کے ماملک میں ہے۔
    ہمارے سکول کا ماحول ۔ سٹاف کی کمی ۔ اور سب سے بڑھ کے کورسسز کی کم تعداد۔ٹیکنیکل تعلیم کی کمی
    مجھے تو آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کے آیا ڈاکٹری کی تعلم صرف انگلش میں ہی کیوں حاصل کی جا سکتی ہے
    اردو میں کیوں نہیں۔اگر ہمارا نظامِ تعلم اتنا ہی بہتر ہے تو کیوں ہم مغربی نظام کو اپنائے ہوئے ہیں۔اس نظام کو اپنے طریقے سے کیوں نہیں چلاتے ۔
    ہمارے امتحانات کا نظام ٹھیک نہیں اور خاص کر کے یہ ان ٹی ایس کا سسٹم اس سے بہت سے قابل سٹوڈینٹ بھی بس صرف اور صرف ایک پوائینٹ سے ناکام ہو جاتے ہیں
    تین۔آپ کو ایجوکیشن کے حق میں ہیں۔۔ جیسا کہ آپ نے پہلے ہی کہا تھا۔۔ اسکی کیا وجہ ہے؟؟
    جواب ۔ جی ایسا میں نے کہا تھا کے میں کو ایجوکیشن کے حق میں ہوں کیوں کے وہ اس لیے کے اس سے کمپیٹیشن زیادہ ہوتا ہے ۔ اور یہ کے خواتین میں ہمت و حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور ان کا ڈر خوف ختم ہوتا ہے۔ ایک دوسر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہےمردوں کو بھی اور خواتین کو بھی
    اس میں کوئی برائی نہیں اگر اسلامی طریقہ کو اپنایا جائے خواتین ٹھیک اسی طرح باپردہ ہو کے جا سکتی ہیں جسے اسلام میں حکم ہے

    چار۔کیا لڑکیاں الگ رہ کر صحیح نہیں پڑھ سکتیں کہ انھیں کو ایجوکیشن والے تعلیمی اداروں میں پڑھنا چاہیے؟؟
    جواب ۔ بلکل کیوں نہیں وہ الگ رہ کے بھی بہت بہتر طریقے سے تعلم حاصل کر سکتی ہیں بلکہ یہ تو زیادہ بہتر طریقہ ہے ۔لیکن ہمارے ملک میں خواتین کے لیے بہت کم ادارے ہیں اور جس کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    کوایجوکیشن کے حق میں بات کرنے کا مقصد یہ نہیں کے میں خواتین کی الگ نظامِ تعلم کے خلاف ہوں
    بلکہ الگ نظام تعلم میں تو خواتین آزادانہ تعلم حاصل کر سکتی ہیں ۔مگر افسوس اس بات کا ہے کے ان کے لیے بہت کم ادارے ہیں
    پانچ۔آپ نے کہا تھا کہ اس فورم پر آپ کے فیورٹ ممبرز میں (میں ناچیز) بھی ہوں۔۔ اسکی کیا وجہ ہے؟؟
    جواب ۔ جی آپ میرے فیورٹ ممبر ہیں اس کی وجہ یہ ہے
    آپ کا کام ؛ آپ کی شخصیت ؛ آپ کی لگن اپنے کام کے لیے ؛ بات کرنے کا نداز
    اور اسلام کی بقا ءکے لیے آپ کا جنوں اور جذبہ
    چھے۔ٹی وی دیکھنا صحیح ہے یا نہیں؟؟
    جواب ۔ ٹی وی دیکھنا ٹھیک ہے اگر اس کا درست استعمال کیا جائے تو ، ورنہ میرے خیال میں تو نہیں ٹھیک اگر آپ کو یہ برائی کی جانب لے کے جائے
    سات۔ٹی وی پر پسندیدہ چینل کون سا ہے؟؟
    جواب ۔ کوئی ایک نہیں یا پھر یوں کہ لیں کے شاید کوئی بھی نہیں۔ اصل میں جہاں کوئی اچھی چیز دیکھنے کو مل جائے وہی دیکھ لیتی ہوں۔۔ چلین چند ایک کا نام بتا دیتی ہوں
    کارٹون نیٹ ورک
    نیوز چینل میں سے ۔ ایکسپرس نیوز اور جیو نیوز
    پی ٹی وی ہوم
    پیس ٹی وی
    نیشنل جیوگرفی

    آٹھ۔موویز اور ڈرامے دیکھتی ہیں یا نہیں؟؟ اگر ہاں تو کس طرح کی؟؟ سبق آموز موویز اور ڈرامے؟؟ وائلڈ لائف موویز؟؟ یا کسی اور طرح کے؟؟
    جواب ۔ ڈرامے زیادہ دیکھتی ہوں اور ایسے ڈرامے پسند ہیں جن کی کہانی گھریلو ہو سبق آموز ہو جو معاشرے سے متعلق ہوں
    اور مویز میں بہت کم دیکھتی ہوں وہ بھی جب کبھی سب آکھٹے ہوتے ہیں عید یا کسی خاص موقع پر
    وہ بھی اس لیے دیکھ لیتی ہوں کے سب اکھٹے ہوتے ہیں اور اس دوران میری لڑائی ہی ہوتی رہتی ہے کے اس سین کو کاٹ دو ایسا کر ویسا کرو۔۔تو تب میری کزنز یا سسٹر کہتی ہیں کے آپی وہ باہر کا دروزہ ہے آپ جا سکتی ہیں ۔ہاہاہاہاہا
    وید آوٹ سونگز مویز دیکھنا تھوڑااچھا لگتا ہے ایسی مووز ہوں جن میں سونگز نہ ہوں بس
    موویز میں مجھے کارٹون مویز ۔ سبق آموز؛ ہورر مویز اور ایکشن مومویز تھوری بہتر لگتی ہیں

    نو۔انڈین موویز کبھی دیکھیں؟؟ آپ کے خیال میں دیکھنی چاہییں یا نہیں؟؟
    جواب ۔ مسلمان ہونے کے ناطے تو دیکھنی ہی نہیں چاہیے پھر چاہے وہ پاکستانی ہوں ۔ انڈین ہوں یا کوئی اور مگر انسان خطا کا پتلا ہے
    جس دن اپنے نفس ، اپنی خواہشات پر قابو کر لے گا تقویٰ اختیار کرے گا اس دن وہ پکا مسلمان بن جائے گا۔ اللہ ہم سب کو نہک ہدایت دے ۔ آمین

    دس۔آئی ٹی دنیا فورم کے کن ممبرز سے ملنے کا دل چاہتا ہے؟؟
    جواب ۔ آئی ٹی دنیا فورمیں بس ایک ہی ممبر ایسا ہے جس سے ملنے کو دل کرتا ہے ان کا نام ہے
    جناب فصیح الدین صاحب
    ایسا نہیں ہے کہ آپ نے یہ سوال کیا تو آپ کا نام لے رہی ہوں یہ سوال اگر مجھ سے کوئی بھی کرتا تو تب بھی میرا یہی جواب ہوتا

    گیارہ۔دہشت گردی کا آپ کے نزدیک کیا حل ہے؟؟ فوج ہے؟؟ مذاکرات ہیں؟؟ یا کوئی اور حل؟؟
    جواب ۔ ہمارے ملک میں دہشت گردی ایک بہت ہی گہمبیر مسلئہ ہے جسے مختلف طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور شاید کچھ حد تک ہم کامیاب بھی ہو گئے ہیں وہ بھی ہماری پاک آرمی کی بدولت
    میرا نہیں خیال کے اب مذاکرات سے کوئی حل سامنے آئے گا۔ پہلے بھی تو کئی بار مذاکرات ہو چکے اگر مذکرات سے حل نکلنا ہوتا نا تو اتنے لوگ شہید نہ ہوتے
    بارہ۔پسندیدہ مذہبی شخصیت کون سی ہے؟؟
    جواب ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بڑھ کے کوئی بھی نہ پیارا ہے اور نا پسندیدہ شخصیت ہے
    اور اگر آپ موجودہ شخصیت کی بات کر رہے ہیں تو مجھے اتنا علم نہیں کسی بھی مذہبی شخصیت کے بارے میں تو اس لیے میرے لیے بتانا مشکل ہے ۔ ایک دو دفعہ مولانا طارق جمیل کی تقریر یا ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سنا ہے
    تیرہ۔تحریک طالبان پاکستان کے بارے میں آپ کے خیالات کیسے ہیں؟؟
    جواب ۔ تحریک طالبان پاکستان کے بارے میں یہ کہوں گی کے یہ لوگ مصوم بچوں اور لوگوں کو ناحق قتل کر رہے ہیں یہ ایک ایسی تنطیم ہے جو حملے کرتی ہے اور یہ اسلام سے محبت رکھنے والے لوگوں کے ذہنیت کو مفلوج کر کے رکھ دیتے ہی اور پھر ان سے اپنا مقصد پورا کرتےہیں
    چودہ۔تحریک طالبان افغانستان کے متعلق آپ کی رائے کیا ہے؟؟
    جواب ۔ تحریک طالبان افغانستان کے بارے میں یہ کہوں گی کے ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیےیہ جو خود کش دھماکہ کرتے ہیں ان سے یہ پوچھا جائے کیا اسلام میں خود کشی حلال ہے یہ جو اپنے آپ کو اسلام کا بڑا حیر خواہ سمجھتے ہیں اسلام میں کب کہا گیا کے لوگوں کو راہ راست لانے کے لیے ان کو اُڑا دو اور مصوم لوگوں کو قتل کرو۔
    پندرہ۔القاعدہ اور داعش جیسی جنگجو تنظیموں کو آپ صحیح سمجھتی ہیں یا دہشت گرد؟؟
    جواب ۔ نہیں جی میں ایسی تنظیموں کو غلط سمجھتی ہوں یہ بھی عام دہشت گردی ہے یہ مسلمانوں کے دشمن ہیں
    یہ خودکش حملے، بم دھماکے، سر قلم کرکے درختوں پر لٹکا دینا، سنگساری، قتل و غارت، مغویوں کو زندہ درگور کر دینا اور مذہبی اور نسلی بنیادوں پر نسل کشی جیسی ظالمانہ انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں
    سولہ۔مصر میں اخوان المسلون کی منتخب جمہوری حکومت جو جنرل سیسی نے دو ہزار تیرہ میں ہٹا دی تھی اور ہزاروں لوگوں کو شہید کیا تھا۔۔ آپ کے خیال میں وہ اقدام صحیح تھا یا ظالمانہ؟؟
    جواب ۔ اگر اس وقت اس اقدام پر عمل کرنے سے ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگ شہید ہوئے تھے تو یقیناً یہ اقدام ٹھیک نہیں تھا۔
    سترہ۔سیاست سے آپ کو لگائو نہیں ہے جیسا کہ آپ نے پہلے ہی کہا تھا۔۔ مگر موجودہ سیاسی پارٹیز سے آپ کو کون کون سی پارٹیز پسند ہیں؟؟ یا سب ناپسند ہیں؟؟
    جواب ۔ ہاہاہا ۔۔ اب اس بارے میں کیا کہوں ۔۔۔۔میں نے تو جب بھی دیکھا ہے ان سیاسی پارٹیوں کو وہ ایک دوسرے پر الزام ہی لگا رہے ہوتے ہیں۔ مجھے تو پھر یہ سمجھ نہیں آئی ان میں سے سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے ۔۔کوئی خاص لگاؤ نہیں تو اس لیے کبھی اتنا دھیان بھی نہیں دیا ۔
    پسندیدہ پارٹی تو کوئی تب ہو نا جب الزام تراشی کی بجائے وہ اپنا کام ٹھیک سے کرئیں اور ایمان داری سے کریں پھر چاہے کوئی لاکھ الزام لگائے ڈر نہیں لگے کسی بھی جھوٹےا لزام سے ۔
    اٹھارہ۔کیا جمہوریت سے اسلام نافذ ہو سکتا ہے؟؟
    جواب ۔کچھ زیادہ علم نہیں ہے مجھے ۔ بس ایمان سلامت رہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا ۔ اسلامی جمہوری نظام ہونا چاہیے اور اسلام کے قانوں کے مطابق تمام فیصلیے ہونے چاہیں س
    انیس۔ کیا جہاد صرف نفس سے ہونا چاہیے یا جہاد بالقلم اور بالخصوص جہاد بالسیف بھی ضروی ہے؟؟
    جواب ۔ نہیں صرف جہاد بالنفس ہی نہیں ہونا چاہیے جہاد بالقلم اور جہاد بالسیف ان کی اہمیت اپنی جگہ ہے
    بیس۔میرے اسلامی کام کو آپ کیا جہاد سمجھتی ہیں؟؟
    جواب میں آپ کے اس کام کو جہاد سمجھتی ہوں ۔


    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  2. #242
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default


    اکیس۔اگر ہاں تو جہاد کی کس کیٹگری میں رکھیں گی؟؟
    جواب ۔ جہاد بالقلم
    بائیس۔کیا لڑکیاں بھی بوقت ضرورت جہاد بالسیف میں حصہ لے سکتی ہیں یا نہیں؟؟
    جواب ۔ جی لڑکیاں بھی بوقت ضرورت جہاد میں حصہ لیے سکتی ہیں
    جنگ احد میں بھی مسلم خواتین نے حصہ لیا تھا اور بڑی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا
    تئیس۔جمہوریت کے متعلق کیا کہیں گی؟؟
    جواب ۔ سروری زیبا فقط اس ذات ِ بے ہمتا کو ہے
    حکمران ہے اک وہی باقی بتانِ آزای
    جمہوریت میں اکثریت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اس میں حاکمیت عوام کو حاصل ہوتی ہے اور وہ جو چاہیں کر سکتےہیں اب چاہے امریکہ کی پالیمینٹ شراب کو ہلال کر دے یا پاکستان کی پارلیمنٹ کی اکثریت قرآن و سنت کو تبدل کر کے اس کی دھجیاں اُڑا دے۔
    جبکہ سورۃ یوسف میں ارشاد ہے
    حکم دینے کا اختیار صرف اللہ کو حاصل ہے
    اور اسلامی جمہوری نظام میں یا اسلامی حکومت میں انسان اللہ کا نائب ہے جو قانون کی تشریح قرآن وسنت کی دائرے کے اندر رہتے ہوئے کرتا ہے

    چوبیس۔خلافت کے بارے میں کیا رائے ہے؟؟
    جواب ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو دنیائے اسلام میں مرکزی حیثیت حاصل تھی اور آپ کی وفات کے بعد اسلامی مرکزیت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی رہنما کی ضرورت تھی اور اس کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گیا س کو خلافت کا نام دیا گیا اور مقرر خلفہ نے قرآن وسنت کے مطابق حکومت کی اور مسلمانوں کی رہنمائی کی
    خلاف کے بارے میں یہ کہوں گی کہ یہ طریقہ ہمارے رسول اکرم کے وصال کے بعد اسلامی طرز کو اپناتے ہوئے شروع کیا گیا تھا
    اگر آج بھی اسلامی نطام کو اپنایا جائے تو ملک میں بہتر لائی جا سکتی ہے

    پچیس۔خلافت قائم ہونی چاہیے یا موجودہ جمہوری سسٹم ہی بہترین ہے؟؟
    جواب ۔ میرے خیال میں تو اسلامی نظام ہی تمام مسلم قوم اور ملک ک ےلیے بہتر ہے کیوں کے اسلام میں ایسا کوئی مسلئہ نہین جس کا حل نہ بتایا گیا ہو جو نظام ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے قائم کیا اگر اس کو اپنا لیا جائے تو اس میں ہماری بھلائی ہے ۔
    چھبیس۔میرے اہم ترین مشنز یعنی مشن بیداری امت مسلمہ اور اینٹی دجال مشن کے متعلق آپ کی معلومات کتنی ہیں؟؟
    جواب ۔کوئی خاص معلومات تو نہیں بس یہ کے یہ مشن لوگوں کی بھلائی کے لیے ہے ، اس میں جو بھی آرٹیکلز ہوتے ہیں اس سے بہت سے لوگوں کی رہنمائی ہوتی ہے اور اگر آپ دجال کے بارے میں کے اس کے بارے میں میرا علم کتنا ہے تو شاید بہت زیادہ وسع نہیں ۔
    ستائیس۔آپ نے میرے اسلامی اور دیگر موضوعات پر کتنے تھریڈز دیکھے اور پڑھے ہیں؟؟ سب کے سب یا آدھے؟؟ یا کچھ ہی؟؟
    جواب۔ جب سے آئی ٹی میں آئی ہوں تب سے آپ کے اسلامی تھریڈ پڑھ رہی ہوں۔۔سب تو نہیں پڑھے کچھ۔چند ایک کا نام لیکھ دیتی ہوں۔
    Qadyanion & Doosre Kafiron Mein Farq...(a Special Thread)
    Mirza Qadyani as Raja Karishna - Jhooton ka Sardar
    Aurat Ka Izzat o Maqam - Biwi ya Girlfriend??

    Zina Ki Kasrat - Qayamat Ki Ehm Tareen Nishani - Say

    Hazrat Imam Mehdi Ke Bare Mein Nishaniaan

    Zalzaon Ki Kasrat - Jag Jao , Khudara Jag Jao

    Aurat Ki Aazadi Ke Naam Per Aurat Ka Ghalt Istemal

    30 Jhootey aur Dajjal
    دجال-کون-ہوگا-؟-دجال-کا-فتنہ-کیسا-ہوگا
    لوگوں-کو-کبھی-خوش-کیا-ہی-نہیں-جا-سکتا
    قادیانیوں کے عقائد و نظریات اور قرآن و حدیث سے انکے
    بلوچستان میں بھی ڈرون حملوں کی ابتداء – مبارک ہو پاکستانیو


    اٹھائیس۔کیا فورم پر لوگوں کو گزشتہ نو سالوں سے میرے آرٹیکلز اور مضامین سے فوائد حاصل ہوئے یا نہیں؟؟
    جواب ۔ جی میں سمجھتی ہوں کے بہت سےلوگوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوا ہو گا ۔
    بہت سی ایسی باتیں جن کا علم نہیں ہوتا آپ کے آرٹیکلز سے پتہ چلتی ہیں
    انتیس۔آپ نے میرے مضامین (جتنے بھی پڑھ رکھے ہیں) سے کچھ فائدہ ہوا؟؟
    جواب ۔ جی مین نے جتنے بھی آپ کے مضامین پڑھے ہیں ان سے مجھے بہت سیکھنے کو ملا۔اور بہت سی ایسے باتیں میرے علم میں آئیں جو پہلے نہیں تھیں ۔ اور جب جب آپ کا تھریڈ کا آرٹیکل پڑھا اپنے آپ کو درست کرنے کی کوشش ضرور کی

    تیس۔قیامت کی علامات کا کتنا علم ہے؟؟
    جواب ۔ بس اس حد تک علم ہے جو قرآن و حدیث میں پڑھا یا کسی اسلامی کتاب میں سے پڑھا کے ویامت کی کون کون سی نشایناں ہیں
    بہت زیادہ وسع علم تو نہیں میرے پاس ۔
    ’’ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تم سے وہ حدیث بیان کروں گا جو میرے بعد کوئی بھی نہ کرے گا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ علم کم ہو جائے گا، جہالت پھیل جائے گی، زنا عام ہو جائے گا، عورتوں کی تعداد بڑھ جائے گی اور مرد کم ہو جائیں گے، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا نگران ایک ہی مرد ہو گا۔‘‘
    نزولِ عیسیٰ علامات قیامت میں سے ہے
    دجال قتنہ

  3. #243
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][COLOR="Teal"][SIZE="6"]

    اکتیس۔دجال کے فتنے اور دیگر فتنوں سے کتنی آگاہی ہے آپ کو؟؟
    جواب ۔ بس اس حد تک آگاہی ہے جو آپ کے آرٹیکلز میں دجال فتنہ کے بارے میں پڑھا یا جو قرآن پاک میں پڑھا
    بتیس۔احادیث سے ثابت ہے کہ دجال مکہ اور مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔۔ ایسی کیا وجہ تھی کہ دجال کی انٹری باقی جزیرہ عرب میں ممنوع نہیں ہوگی؟؟
    جواب ۔ میرے علم کے مطابق یہ کے کیوں کے مکہ اور مدینہ میں داخل ہونا اس کے لیے حرام ہے
    مسیح دجال کا خروج مشرق کی جانب سے ہوگا ، وہ نکلنے کے بعد زمین میں ہر ایک شہر اوربستی میں جاۓ گا لیکن وہ مکہ اور مدینہ اور مسجد اقصی اور مسجد طور میں داخل نہیں ہو سکتا جیسا کہ احادیث صحیحہ میں اس کا تذکرہ موجود ہے ۔
    ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوۓ فرمایا :
    ( دجال کا ظہور مشرقی جانب کے ایک شہر خراسان سے نکلےگا ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 2237 )
    علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح ترمذی میں اس حدیث کوصحیح قراردیا ہے ۔
    انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( مکہ اور مدینہ کے علاوہ کوئ ایسا علاقہ نہیں ہوگا جسے دجال نہ روند سکے ، مکہ اور مدینہ کے ہر راستے پر فرشتے ننگی تلواریں سونتے ہوۓ پہرا دیں گے ، پھر مدینہ اپنے مکینوں کے ساتھ تین مرتبہ ہلے گا تو اللہ تعالی ہر کافر اور منافق کو مدینہ سے نکال دے گا ) صحیح بخاری ( 1881 ) صحیح مسلم ( 2943 ) ۔


    تینتیس۔موجودہ دور اور نشانیوں کو دیکھ کر آپ کیا سمجھتی ہیں کہ دجال کی آمد بہت دور ہے یا بہت نزدیک ہے۔۔ جبکہ حقیقی علم تو اللہ پاک کے ہی پاس ہے۔
    جواب ۔ دجال کی آمد کی جو بھی نشانیاں ہیں ان کو دیکھ کر تو ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کی اب وہ وقت دور نہیں
    جیتنی بھی نشانیاں ہیں اس کی آج کل وہی ہو رہا ہے
    برحال اس بارے میں تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو اس فتنہ سے محفوط رکھے ؛ آمین

    چونتیس۔ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کا کام کبھی کیا ہے؟؟ یا کبھی کرنا چاہیں گی؟؟
    جواب۔۔نہیں کبھی نہیں کیا۔۔جی اگر زندگی میں موقع ملا تو ضرور کروں گی
    اپنے اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا پیغام کل دنیا تک پہنچاؤں گی
    پینتیس۔قادیانیوں سے نفرت ہے یا لگائو؟؟
    جواب ۔ نفرت ہے ؛ ہر ایسے انسان سے جو اللہ اور اس کر رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اطاعت نہیں کرتا
    چھتیس۔اگر آپ عالمہ ہوں یا بہت حد تک معلومات رکھتی ہوں تو کیا قادیانیوں کو دعوت اسلام دیں گی یا نہیں؟؟
    جواب ۔ ہر مسلمان کا فرض ہے نہ کے صرف کسی عالم کا ،کہ وہ اپنے اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام مرتے دم تک دوسروں کو دیں ان کو بھلائی کی راہ کی جانب لے کر آئیں
    ہمارے نبی بھی بار بار ٹھکرائے جانے کے بعد بھی کفار کو دعوت دیتے تھے ۔ سفر طائف میں بھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر بہت ظلم وستم کئے گئے مگر پھر بھی انہوں نے اللہ کا پیغام ان تک پہنچایا
    یقینً میں بھی ان تمام لوگوں کو اللہ کا بیغام دوں گی اور اسلام کی طرف دعوت دوں گی اور اس راستےکی جانب چلنے کو کہوں گی جس پہ اللہ نے چلنے کا حکم دیا
    سینتیس۔میرے بارے میں اگر کبھی آپ کو کچھ لکھنا پڑے تو کتنے صفحات لکھنا چاہیں گی؟؟ تنقیدی رائے ہو یا توصیفی کلمات ہوں جو آپ کی مرضی لیکن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم آپ کتنا لکھنے کی قدرت رکھیں گی؟؟
    جواب ۔ بہت کچھ لیکھ سکتی ہوں اور جتنا چاہوں لکھ سکتی ہوں مگر
    کم سے کم ۔۔ایک یا دو لائین ایسی جس کو پڑھنے کے بعد آپ کی شخصیت ، آپ کے کام کا اندازہ ہو جائے
    ہمیشہ بات سچ کرتا ہے سچاآدمی ہے وہ
    خدا رکھے خرابے میں بھی اچھا آدمی ہے وہ
    زیادہ سے زیادہ پوری کتاب
    اڑتیس۔پاکستان کے دفاع ، دفاعی پوزیشن اور دفاعی طاقت پر آپ کی کیا رائے ہے؟؟
    جواب ۔چنگیر خان کا قول ہے : اس نے کہا تھا انسان کو بقا کے لیے اپنے پاس خوراک رکھنے سے کہیں زیادہ تلوار رکھنا ضراری ہے
    اور آج دنیا کا طاقت ور ملک کون ہے شاید سب کو پتہ ہے پاکستان کو اپنی دفاعے پوزیشن کو بہتر سے بہتر بنانا ہو گا تاکے وہ دوسرے مما لک سے آگے نکل سکے
    اسلامی ملک اور ڈیڑھ عرب سے زیادہ آبادی ہونے کے باوجود صرف ایک پاکستان ہی ہے جس کے پاس ایٹمی طاقت ہے

  4. #244
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default


    انتالیس۔آپ کا کیا خیال ہے کہ کبھی امریکہ یا انڈیا پاکستان پر حملہ کریں گے؟؟
    جواب ۔کریں گے یا کر رہے ہیں امریکہ کے ڈرون حملے کیا ہمارے ملک کے اسیے نوجوان بچوں کو قتل نہیں کر رہے جن کا کوئی قصور نہیں یہ حملہ ہی ہے اور کیا ہے
    چالیس۔ڈرون حملوں کے بارے میں کیا کہیں گی؟؟
    جواب ۔ ڈرون حملے کے بارے میں بس یہ کہوں گی کے اس سے بہت سی جانوں کو نا حق قتل کیا جا رہا ہے ، معصوم سے بچے ان کا کیا قصور ہے کیا اب دہشت گردی کا خاتما ہمارے ملک سے یہ لوگ کریں گے۔۔تو پھر ہماری حکومت ، ہماری فوج ، ہماری پولیس
    کیا کر رہی ہے
    اکتالیس۔کیا ڈرون حملوں میں دہشت گرد ہی مرتے ہیں یا بے گناہ لوگ بھی شہید ہوتے ہیں اور چھوٹے بچے بچیاں بھی؟؟
    جواب اس حملے میں بہت سے مظلم لوگ بھی شہید ہو رہے ہیں جن کا کوئی قصور بھی نہیں؛ دہشت گردوں کو تو مجھے نہیں پتہ
    بیالیس۔کیا امریکہ کے ڈرون حملے بھی کھلم کھلا حملہ نہیں ہیں؟؟
    جواب ۔ جی میرے خیال سے تو ایک ایک کھلم کھلا حملی ؛ ظلم ، تشدد ہے ، خوتین ؛ بچوں ، پر
    تینتالیس۔آخر کیا وجہ ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں سے تباہی کرتا ہے لیکن یہاں سے کچھ کیا نہیں جاتا ، حالانکہ ڈرونز گرائے جا سکتے ہیں؟؟ پاکستان کی کمزوری ہے یا نہیں؟؟
    جواب ۔ شاید ہماری حکومت اور عوام ان کی غلام بن چکی ہے ۔ اور اس لیے ان کو کچھ نظر نہیں آ رہا جو بھی ہو رہا ہے یا وہ اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں یا پھر اب ان کے بس کی بات نہیں رہی اب ۔
    چوالیس۔کیا پاکستان کو امریکہ اور دیگر ممالک سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیے یا جی حضوری والا کام کرنا چاہیے؟؟
    جواب ۔ میرا نہیں خیال کہ پاکستان کو ایسا کرنا چاہیے ہم ایک آزاد قوم ہیں پھر کیوں کسی کے خوف سے اس کی جی حضوری کریں
    ہمارا خود کا ایک اسلامی نظام ہونا چاہیے تاکے پوری دینا کو پتہ چلےہم مسلمان ہیں ہم ایک ہیں

    پینتالیس۔جنرل مشرف نے لال مسجد پر جو اٹیک کیا تھا ، کیا وہ جائز تھا یا ظلم؟؟
    جواب ۔ اس اٹیک میں بہت سے بے گناہ لوگ اور بچے شہید ہوئے تھے اور مسجد کی بھی کافی توڑ پھوڑ کی گئی جو کے ظلم تھا
    اگر کوئی اور ہمارے مقدس مقامات ، مجدوں کے ساتھ ایسا کرتا تو ہم کہتے یہ دہشت گرد ہیں ۔اور جو انہوں نے کیا وہ کیا تھاس
    چھیالیس۔لال مسجد والوں کی انتظامیہ کے متعلق کیا کہنا چاہیں گی؟؟ کیا جو ہوا تھا صحیح تھا یا ان کی بھی ہٹ دھرمی تھی؟؟
    جواب ۔ اس کے بارے میں کوئی خاص علم تو نہیں ، اللہ بہتر جانا ہے کیا ٹھیک تھا کیا غلط ۔
    سینتالیس۔کیا موجودہ اقدامات سے دہشت گردی یا یہ مار کٹائی ختم ہو جائے گی؟؟
    جوابب ۔ اگر یہ تمام کے تمام اقدامات فوج کے حوالے ہیں تو انشاء اللہ بہت جلد یہ ختم ہو جائے گا
    اڑتالیس۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے بارے میں کیا کہیں گی؟؟
    جواب ۔ اگر ہسٹری مین دیکھا جائے تو پاکستان کے چین کے ساتھ کافی اچھے تعلقات رہے ہیں شاہراہ ریشم پاک چین دوستی کی ہی مثال ہے ۔ اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے شاید فائدہ بھی ہو۔۔لیکن اس میں زیادہ فائدہ تو چین کا ہی ہو گا نہ آخے وہ اس منصوبے پر اس لیے ہی عمل کر ہرے ہوں گے کے اس میں ان کا بھی مفاد ہے ۔اب کوئی ملک اتنا بڑا کام بنا کسی اپنے مفاد کے تو نہیں کر سکتا۔۔اب دیکھ ہی لیں کے ہمارے ملک میں چین کی ہی زیادہ اشیاء ہوتی ہیں اور موجود ہیں
    انچاس۔مدارس کے بارے میں کیا رائے ہے؟؟
    جواب ۔ مدرسوں کے بارے میں یہ کہوں گی کے یہ جتنے بھی ہوں کم ہیں اور تمام مدرسوں میں تعلم مفت ہونی چاہے ۔
    ایسے مدراس جنہوں نے ان کو اپنا روزگار بنا رکھا ہے ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اسلامی تعلم مفت ہونی چاہیے اور حکومت کو چاہیے کے ان کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدام کئے جائیں
    پچاس۔درباروں اور مزارات پر جو چیزیں ہوتی ہیں اس پر کیا کہیں گی؟؟
    جواب ۔ کیوں منتیں مانگتے ہو اوروں کے دربار سے اقبال
    وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے
    درباروں پہ جو بھی کام ہوتا ہے میں تو اس کو جہالت کہوں گی ؛ کیا یہ ٹھیک ہے کہ درباروں پہ جا کے ان کی قبر کو سجدہ کریں؛ ٹھیک ہے وہ اللہ کے نیک بندے اور اولیاء کرام ہیں ان کا احترام کرنا ٹھیک ہے ان کے مزار پہ جائیں دعا کریں اپنے لیے مغفرت کی دعا کریں
    وہاں جا کے غریب لوگوں کو کھانا کھلایں

    اکیاون۔کیا خواتین کو درباروں پر جانا چاہیے؟؟
    جواب ۔میرے پاس اتنا وسع علم تو نہیں مگر ایک حدیث میں پڑھا تھا ۔
    دورے جہالت میں یا ابتائی دور میں جب اسلامی تعلم عام نہیں تھی تو تب عورتیں قبروں اور مزاروں پے جا کے رایا کرتی تھی بین کیا کرتی تھیں لہذا اس وقت نعو کا حکم تھا مگر جیسے جیسے تعلم عام ہوتی گئی لوگوں میں شعور بیدار ہا گیا تو پھر مردوں کی طرح عورتوں کو بھی جانے کا حکم مل گیا
    نهيتکم عن زيارت القبور فزوروها.
    (مسلم، الصحيح، کتاب الجنائز، باب استيذان النبی صلی الله عليه وآله وسلم ربه قبر امه، 2 : 672، الرقم: 977)
    مسلم’’میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا۔ اب ان کی زیارت کیا کرو۔‘‘
    باون۔کیا خواتین کو حجاب کرنا چاہیے یا روشن خیالی میں ہی انکی فلاح ہے؟؟
    جواب ۔ جی خواتین کو حجاب کرنا چاہیے بلکل ویسے ہی جیسے کرنے کا حکم دیا گیا ہے
    میرا نہیں خیال کے کے حجاب کے بغیر ان کی فلاح ہے ہم مسلمان ہیں اور اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اطاعت میں ہی ہمارے بہتری ہے
    ترپن۔کیا خواتین کو کرکٹ اور اس طرح کے کھیل کھیلنے چاہییں یا نہیں؟؟
    جواب ۔ بلکل نہیں کھیلنے چاہیں ہمارا ا سلام تو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کے یوں کھلے عام خواتین اس عمل کا مظاہرہ کرنے
    وہ الگ بات ہے کے گھر کی چار دیواری میں آپ اپنا شوق پورا کر لیں
    چون۔روشن خیالی کی تعریف کریں؟؟
    جواب ۔ اسلام کے مطابق روشن خیالی کے بارے میں یہ کیا گیا
    سورۃ المائدہ آیت49
    اے مسلمانوں اللہ کے اتارے پر حکم کر اور ان کی خوا ہشات پر نا چل اور ان سے بچتارہ کہ کہیں تجھے لغزش نہ دے دیں کسی حکم میں جو تیری طرف اترا پھر اگر وہ منہ پھیر لیں تو جان لو کہ اللہ ان کے بعض گناہوں کی سزا ان کو پہنچانا چاہتا ہے
    گویا ہمارے نزدیک راشن خیالی جو ہے سوسا ئٹی خواہشات سے نقل کر وحی کی پیروی کرنا جب کے مغڑب کی نظر میں وحی کے دائرے سے نقل کر خواہشات کی پیروی ہے
    پچپن۔دہشت گردی کی تعریف کریں؟؟ یہ کیا ہوتی ہے؟؟
    جواب ۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں دہشت بد امنی کا راج ہو اور لوگ خوف زدہ ہوتے ہیں
    اور قرآن اپک میں اس کو فساد فی الارض کا نام دیا جاتا ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اسلام میں خودکشی حرام ہے اور دہشے گردی ایسی کی صورت ہے
    سورۃ المائدہ میں ارشاد ہے
    جس نے کسی شخص بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد پھیلانے 'کی سزا کے ؛ کے بغیر نا حق قتل کر دیا تو اس نے تمام لوگوںکو قتل کر دیا

    چھپن۔اینٹی دجال مشن ڈاٹ کام یعنی میری ویب سائٹ پر کیا خیالات ہیں؟؟
    جواب ۔ آپ کی یہ ویب سائٹ ایک اچھی ویب ہے جس سے مسلمانوں کو اسلامی رہنمائی ملتی ہے اور یہاں سے اور بھی مسلئے مسائل کے بارے میں جانے کو کافی کچھ ہے
    ستاون۔کیا اس ویب سائٹ کی ضرورت تھی یا نہیں؟؟
    جواب ۔ جی اس کی ضرورت تھی
    اٹھاون۔آپ کے خیال میں کون زیادہ اہم ہے؟؟ جسے بندہ خود پسند کرے یا وہ جو اسے پسند کرے؟؟
    جواب ۔ میرے خیال میں وہ زیادہ اہم ہے جو آپ کو پسند کرے نہ کے جس کو آپ پسند کرتے ہیں
    کیوں کے جو آپ کو پسند کرتا ہے آپ کی قدر کرتا ہے
    اب ایسا بھی ہو سکتا ہے کے جس کو آپ پسند کرتے ہوں اس کے نزدیک آپ کی کوئی اہمیت نہ ہو تو بہتر ہے اس کو ترجہی دیں جو آپ کو پسند ہو ۔ لیکن ہوتا اس کر برعکس ہی ہے ہم اس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جو ہمیں پسند ہو
    دونوں کی اہمیت اپنی اپنی جگہ ہے وہ شخص بھی اہم ہے جس کو آپ پسند کرت ہیں اور وہ بھی جو آپ کو پسند کرتا ہے بس جو بھی ہو ایک دوسر کے ساتھ حسن سلوک ۔ محبت ، اور خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے
    ٭٭٭
    بہت بہت شکریہ

  5. #245
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post


    i think she will post her answers tomorrow in sha ALLAH
    جی بالکل مجھے بھی یہی لگتا ہے

  6. #246
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    Quote Awesome_Boy said: View Post


    جی بالکل مجھے بھی یہی لگتا ہے


    - - - Updated - - -

    Quote Awesome_Boy said: View Post


    جی بالکل مجھے بھی یہی لگتا ہے

  7. #247
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    ماشاءاللہ

    محترمہ! آپ نے بہت اچھے طریقے سے جواب دیے۔۔ کچھ جگہوں سے میں معمولی اور کسی حد تک اتفاق نہیں کروں گا لیکن زیادہ تر اتفاق ہی ہے۔۔

    کئی چیزیں ایسی ہیں کہ ہم لوگ کہتے ہیں ایسا ہونا چاہیے لیکن وہ ہو نہیں سکتا یا مشکل ہوتا ہے۔۔ کو ایجوکیشن بھی اب ایک مجبوری بن گئی ہے۔۔ کیونکہ واقعی تعلیمی ادارے کم ہیں۔۔ خیر۔۔ میرے لیے آپ کے اچھے خیالات ہیں۔۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔ جزاک اللہ

    ملنے والے ممبرز کے سوال پر ایک بار پھر آپ نے مجھ ناچیز کا نام لیا۔۔ یہ مشکل ہی نہیں ناممکنات میں سے ہے۔۔ اور جزاک اللہ ایک بار پھر کہ آپ میرے کام کو اچھا سمجھتی ہیں اور خیر و بھلائی والا کام سمجھتی ہیں اور جہاد بالقلم سمجھتی ہیں۔۔

    آپ کی معلومات میرے بارے میں بہت زیادہ نہیں بھی ہیں تو بہت کم بھی نہیں ہیں۔۔ اتنا کچھ جانتی بھی ہیں اور کافی مضامین پڑھ چکی ہیں۔۔ آپ نے کہا کہ میرے آرٹیکلز سے بہت سے لوگوں کو فوائد ہوئے۔۔ اللہ پاک کریں ایسا ہی ہو۔۔آمین۔۔ آپ کو بھی بہت کچھ حاصل ہوا۔۔ خوشی ہوئی۔

    دجال کی مکہ اور مدینہ کے علاوہ باقی سعودیہ میں انٹری اس لیے بھی منع نہیں کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو علم تھا کہ بعد میں وہاں کیا کیا ہوگا۔۔ اور سعودیہ میں اب جو ہو رہا ہے چل رہا ہے وہ ضروری نہیں سب کچھ ٹھیک ہو۔

    قادیانیوں اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کے خیالات جان کر اچھا لگا۔۔ جزاک اللہ

    اور رہا مجھ پر کتاب لکھنے کا تو میں اس قابل نہیں نہ اتنی بڑی ہستی کہ آپ ایک کتاب لکھ دیں۔۔ باقی آپ کا حسن ظن ہے۔۔ جزاک اللہ

    ڈرون حملے کے سوالات سے پہلے ہی آپ نے وہ بات لکھ دی کہ انڈیا اور امریکہ حملہ کریں گے کیا ،، بلکہ وہ تو حملہ کرتے ہی رہتے ہیں۔۔ ایسا ہی ہے۔۔ لیکن افسوس بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آتی۔

    لال مسجد پر جو ہوا تھا اس سے بہت نقصان ہوا پاکستان کو۔۔ اور میری زندگی میں بھی بہت تبدیلیاں ہوئیں اس اقدام کے بعد۔۔ خیر۔۔ مدارس اچھا کام کر رہے ہیں اور وہاں مفت تعلیم ہی دی جاتی ہے۔۔ اور رہا خواتین کا درباروں میں جانا تو اسلام میں لڑکی اور عورت کا قبرستان جانا بھی منع ہے اور اسکی بہت سی وجوہات ہیں۔۔ تو پھر درباروں میں جا کر وہ کام کرنا کیسے ٹھیک ہوا جو مردوں کے لیے بھی جائز نہیں۔۔ درست کر لیں یہاں یہ بات کہ لیڈیز کا قبور پر جانا منع ہی ہے۔۔

    باقی خواتین کا تحفظ انکے حجاب اور پردہ میں ہی ہے۔۔ نہ کہ غلط کاموں میں اور کرکٹ وغیرہ جیسے کھیل کھیل کر۔۔ اگرچہ کھیلا جا رہا ہے لیکن صحیح نہیں ہے۔۔

    آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔۔ اللہ پاک آپ کو دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور ہمیشہ خوش رکھیں۔۔ جو چیز آپ کے حق میں بہتر ہو آپ کو ملے۔۔ آمین

    فصیح الدین محمد ناصر

  8. #248
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post
    ماشاءاللہ

    محترمہ! آپ نے بہت اچھے طریقے سے جواب دیے۔۔ کچھ جگہوں سے میں معمولی اور کسی حد تک اتفاق نہیں کروں گا لیکن زیادہ تر اتفاق ہی ہے۔۔

    کئی چیزیں ایسی ہیں کہ ہم لوگ کہتے ہیں ایسا ہونا چاہیے لیکن وہ ہو نہیں سکتا یا مشکل ہوتا ہے۔۔ کو ایجوکیشن بھی اب ایک مجبوری بن گئی ہے۔۔ کیونکہ واقعی تعلیمی ادارے کم ہیں۔۔ خیر۔۔ میرے لیے آپ کے اچھے خیالات ہیں۔۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔ جزاک اللہ

    ملنے والے ممبرز کے سوال پر ایک بار پھر آپ نے مجھ ناچیز کا نام لیا۔۔ یہ مشکل ہی نہیں ناممکنات میں سے ہے۔۔ اور جزاک اللہ ایک بار پھر کہ آپ میرے کام کو اچھا سمجھتی ہیں اور خیر و بھلائی والا کام سمجھتی ہیں اور جہاد بالقلم سمجھتی ہیں۔۔

    آپ کی معلومات میرے بارے میں بہت زیادہ نہیں بھی ہیں تو بہت کم بھی نہیں ہیں۔۔ اتنا کچھ جانتی بھی ہیں اور کافی مضامین پڑھ چکی ہیں۔۔ آپ نے کہا کہ میرے آرٹیکلز سے بہت سے لوگوں کو فوائد ہوئے۔۔ اللہ پاک کریں ایسا ہی ہو۔۔آمین۔۔ آپ کو بھی بہت کچھ حاصل ہوا۔۔ خوشی ہوئی۔

    دجال کی مکہ اور مدینہ کے علاوہ باقی سعودیہ میں انٹری اس لیے بھی منع نہیں کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو علم تھا کہ بعد میں وہاں کیا کیا ہوگا۔۔ اور سعودیہ میں اب جو ہو رہا ہے چل رہا ہے وہ ضروری نہیں سب کچھ ٹھیک ہو۔

    قادیانیوں اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کے خیالات جان کر اچھا لگا۔۔ جزاک اللہ

    اور رہا مجھ پر کتاب لکھنے کا تو میں اس قابل نہیں نہ اتنی بڑی ہستی کہ آپ ایک کتاب لکھ دیں۔۔ باقی آپ کا حسن ظن ہے۔۔ جزاک اللہ

    ڈرون حملے کے سوالات سے پہلے ہی آپ نے وہ بات لکھ دی کہ انڈیا اور امریکہ حملہ کریں گے کیا ،، بلکہ وہ تو حملہ کرتے ہی رہتے ہیں۔۔ ایسا ہی ہے۔۔ لیکن افسوس بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آتی۔

    لال مسجد پر جو ہوا تھا اس سے بہت نقصان ہوا پاکستان کو۔۔ اور میری زندگی میں بھی بہت تبدیلیاں ہوئیں اس اقدام کے بعد۔۔ خیر۔۔ مدارس اچھا کام کر رہے ہیں اور وہاں مفت تعلیم ہی دی جاتی ہے۔۔ اور رہا خواتین کا درباروں میں جانا تو اسلام میں لڑکی اور عورت کا قبرستان جانا بھی منع ہے اور اسکی بہت سی وجوہات ہیں۔۔ تو پھر درباروں میں جا کر وہ کام کرنا کیسے ٹھیک ہوا جو مردوں کے لیے بھی جائز نہیں۔۔ درست کر لیں یہاں یہ بات کہ لیڈیز کا قبور پر جانا منع ہی ہے۔۔

    باقی خواتین کا تحفظ انکے حجاب اور پردہ میں ہی ہے۔۔ نہ کہ غلط کاموں میں اور کرکٹ وغیرہ جیسے کھیل کھیل کر۔۔ اگرچہ کھیلا جا رہا ہے لیکن صحیح نہیں ہے۔۔

    آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔۔ اللہ پاک آپ کو دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور ہمیشہ خوش رکھیں۔۔ جو چیز آپ کے حق میں بہتر ہو آپ کو ملے۔۔ آمین

    فصیح الدین محمد ناصر
    آمین
    سب سے پہلے تو آپ کا بہت شکریہ
    ملنے والے سوال میں میں نے اپ کا نام لیا اور میں بہت اچھی طرح جانتی ہوں کے یہ ناممکن ہے
    آپ نے پوچھا تو اس لیے اپنی خواہش کا بتا دیا
    اور رہا سوال کتاب لکھنے کا تو ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے اور آپ میں بھی
    بہت سی خوبیاں ہیں اور ہر کسی کو ہی اہمیت دینی چاہیے چاہیے آپ اس کو جانتے ہوں یا نہیں
    جی بہتر دربارو ں اور دجال کے بارے میں اتنا علم نہیں تھا آپ کا شکریہ کے آپ نے بتایا کے خواتین قبر پر نہیں جا سکتی

    اللہ آپ کو کامیاب کرے اور ہمیشہ خوش رکھے اور ایسی طرح آپ لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتے رہیں
    آمین

  9. #249
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Mis.Kohinoor said: View Post

    آمین
    سب سے پہلے تو آپ کا بہت شکریہ
    ملنے والے سوال میں میں نے اپ کا نام لیا اور میں بہت اچھی طرح جانتی ہوں کے یہ ناممکن ہے
    آپ نے پوچھا تو اس لیے اپنی خواہش کا بتا دیا
    اور رہا سوال کتاب لکھنے کا تو ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے اور آپ میں بھی
    بہت سی خوبیاں ہیں اور ہر کسی کو ہی اہمیت دینی چاہیے چاہیے آپ اس کو جانتے ہوں یا نہیں
    جی بہتر دربارو اور دجال کے بارے میں اتنا علم نہیں تھا آپ کا شکریہ کے آپ نے بتایا کے خواتین قبر پر نہیں جا سکتی

    اللہ آپ کو کامیاب کرے اور ہمیشہ خوش رکھے اور ایسی طرح آپ لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتے رہیں
    آمین
    آمین۔۔ جزاک اللہ

    ایک بار پھر سے شکریہ کہ آپ کے مجھ ناچیز کے لیے اچھے خیالات ہیں۔۔ جو بھی ہے الحمداللہ نہیں تو میں بس اپنی کوشش ہی کرتا ہوں اور ان شاءاللہ جتنا ممکن ہوا کرتا رہوں گا۔

    آپ کا انٹرویو اچھا ہو گیا۔۔ میں نے بھی سوال کر ہی لیے آخر میں۔۔ میں نے کئی باتیں یہاں نہیں بھی لکھیں لیکن بس یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ افغانستان کے گروپ کا معاملہ یہاں والوں سے الگ ہے۔۔ وہ وہیں مصروف ہیں۔۔ ادھر نہیں ہیں۔۔ بہرحال بہت لمبی باتیں ہیں۔۔ اصل بات تھی آپکا انٹرویو جو اچھا ہو گیا۔۔

    اور ان شاءاللہ اکتیس مئی کی رات کو اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ خوش رہیں

  10. #250
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post
    آمین۔۔ جزاک اللہ

    ایک بار پھر سے شکریہ کہ آپ کے مجھ ناچیز کے لیے اچھے خیالات ہیں۔۔ جو بھی ہے الحمداللہ نہیں تو میں بس اپنی کوشش ہی کرتا ہوں اور ان شاءاللہ جتنا ممکن ہوا کرتا رہوں گا۔

    آپ کا انٹرویو اچھا ہو گیا۔۔ میں نے بھی سوال کر ہی لیے آخر میں۔۔ میں نے کئی باتیں یہاں نہیں بھی لکھیں لیکن بس یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ افغانستان کے گروپ کا معاملہ یہاں والوں سے الگ ہے۔۔ وہ وہیں مصروف ہیں۔۔ ادھر نہیں ہیں۔۔ بہرحال بہت لمبی باتیں ہیں۔۔ اصل بات تھی آپکا انٹرویو جو اچھا ہو گیا۔۔

    اور ان شاءاللہ اکتیس مئی کی رات کو اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ خوش رہیں
    جی جیسے آپ بہتر سمجھیں
    افغانستان گروپ کے بارے میں اتنا نہیں پتہ تھا جیسے کے آپ کو پہلے بھی بتا چکی ہوں
    کہ بہت سے سوال ایسے تھے جن کا اتنا علم نہیں تھا
    اور جتنا علم تھا وہ غلط بھی ہو سکتا تھا
    جی انٹرویو بہت اچھا ہو گیا

  11. #251
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Mis.Kohinoor said: View Post


    جی جیسے آپ بہتر سمجھیں
    افغانستان گروپ کے بارے میں اتنا نہیں پتہ تھا جیسے کے آپ کو پہلے بھی بتا چکی ہوں
    کہ بہت سے سوال ایسے تھے جن کا اتنا علم نہیں تھا
    اور جتنا علم تھا وہ غلط بھی ہو سکتا تھا
    جی انٹرویو بہت اچھا ہو گیا

  12. #252
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post

Page 21 of 25 FirstFirst ... 1118192021222324 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 34
    Last Post: 25th March 2016, 08:49 PM
  2. qurbani
    By dost56 in forum Photo Gallery
    Replies: 3
    Last Post: 17th December 2015, 05:46 PM
  3. qurbani
    By Ayoob 90 in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 8
    Last Post: 14th March 2014, 01:06 AM
  4. Qurbani
    By Fatima Iqbal in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 7
    Last Post: 10th October 2013, 08:39 PM
  5. *** Qurbani ***
    By Ustaad in forum Eid-al-Adha 2023
    Replies: 8
    Last Post: 24th November 2009, 11:07 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •