آج میں آپ سب کو ہونٹ گلابی کرنے کا ہربل طریقہ بتاؤں گی جس کے استعمال سے کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ یہ طریقے نیچرل اور ہربل ہیں ٭ دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔
٭ روغنِ بادام اور شہد ملا کر روزانہ ہونٹوں پر لگائیں ۔
٭ دودھ کی بالائی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر لگائیں ۔
٭ شہد اور زیتون کا تیل مکس کر کے لگائیں۔
٭ عرقِ گلاب میں گلیسرین ملا کر دن میں دو مرتبہ لگائیں۔
٭ تازہ دودھ کی جھاگ کوہونٹوں پر ملنے سے ہونٹ گلاب کی طرح سرخ ہو جائیں گے ۔
٭ انگور کے رس میں دار چینی ملا کرہونٹوں پر لگائیں ، ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔
٭ ہونٹوں کع سرخ کرنے کے لیے گلاب کی پتیوں کو پیس کر دودھ میں ملائیں اور ہونٹوں پر لگائیں ۔
٭ ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیےبالائی یا دودھ لگائیں ۔
Bookmarks