میں آئی ٹی ڈی مینجمنٹ کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے سُپر موڈیریٹر کا رینک دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ میں ساری ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں جنھوں میں مجھے سکھایا اور مجھے اس قابل بنایا۔
اب میری کوشش ہو گی کہ میں اس عہدے سے انصاف کر سکوں اور اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کر سکوں۔
جس کے لیے میں اللہ ربُ العزت سے دعا کرتا ہوں کہ میرے لیے یہ سب آسان کر دے اور میری اس کارِ خیر میں مدد فرمائے۔
اس کے ساتھ ساتھ مجھے آئی ٹی ڈی کی تمام ٹیم اور سینیئر ممبران سے بھی ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ضرورت رہے گی۔
اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ مجھے اپنے ساتھ لے کر چلیں گے۔ اور مجھے بھی ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے۔
آخر میں ایک مرتبہ پھر میں مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام زندہ باد۔
Bookmarks