﷽
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہِ وبرکاتہ
دوستوں! بہت سارے ساتھیوں نے یہ شکایت کی ہے کہ انکے کمپیوٹر میں موجود وائرس یو ایس بی میں موجود فائلز کو ہائیڈ کر دیتا ہے۔۔
اس تھریڈ میں میں آپکو بتاؤں گا کہ ہم ان دونوں چیزوں(یعنی وائرس اور فائلز کا ہائیڈ ہونا) سے کیسے نبٹا جا سکتا ہے۔
وائرس کو ختم کرنے کا طریقہ تو سادہ سا ہے کہ آنٹی وائرس سافٹ ویئر انسٹال کر لیا جائے۔ آنٹی وائرس سب سے بہتر ایواسٹ کو سمجھا جاتا ہے لیکن کوئی اور مشہور آنٹی وائرس اگر آپکے پاس انسٹالڈ ہے تو وہ بھی چلے گا۔ آنٹی وائرس انسٹال کرنے کے بعد پورے کمپیوٹر کو انسٹال کردہ آنٹی وائرس سے مکمّل اسکین کر لیں اور ہر وہ چیز جس میں آنٹی وائرس، وائرس بتا رہا ہے کو ڈیلیٹ کر دیں۔ یادرہے! اس قسم کے وائرس زیادہ تر سافٹ ویئرز کے کریکز کے ذریعے پھیلائے جاتے ہیں۔
اچھا بھئی کمپیوٹر سکین ہو گیا اور وائرس بھی ختم ہو گیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو ڈیٹا یو ایس بی میں وائرس کی وجہ سے ہائیڈ ہو گیا تھا اسے کیسے ٹھیک کیا جائے؟
بہت سے لوگ چیزوں کو
Hidden
پا کر یہ خیال کرتے ہیں کہ وائرس نے سب کچھ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ حالاں کہ ایسا نہیں ہوتا۔ اور کچھ لوگ ایسی صورت میں یو ایس بی کو فارمیٹ کر دیتے ہیں۔ اس طرح انکا بہت سا ضروری ڈیٹا ضائع ہو جاتا ہے۔۔۔
تو بھائی میں آپکو ایک ایسے سافٹ ویئر کا لنک دیتا ہون جو یو اس بی میں موجود ہڈن فائلز کو شو کر دیتا ہے۔
اس سافٹ ویئر کا ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں۔
یا اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کر لیں
دوسرا ڈاؤنلوڈ لنک
اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے سب سے پہلے
Add
کے بٹن پر کلک کر کے اپنی یو ایس بی سلیکٹ کریں۔
اسکے بعد
Apply
کے بٹن پر کلک کر دیں(راہنمائی کیلیے مندرجہ ذیل سکرین شاٹ دیکھیں)۔ چند سیکنڈ بعد آپکا کام مکمّل جو جائے گا۔
پھر تمام ہڈن فائلز شو ہو جائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی ہمارے تھریڈ کا اختتام ہوا۔
مجھے اپنے دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
اللہ حافظ
Bookmarks