ﻭﻋﻠﯿﮑﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻭﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺑﺮﮐﺎﺗﮧ
ﺍﻧﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻧﺎ ﺍﻟﯿﮧ ﺭﺍﺟﻌﻮﻥ۔۔۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﺍِﺱ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﻨﮯ ﮔﺎ . .
ﺑﮩﺖ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﻧﺎﮎ ﻭﺍﻗﻌﮧ
ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ
....
Boaht shukria
- - - Updated - - -
Kafi guide kia ap na
Wrng nmbr dial krne walo sharam kro...
Very sad incident
UOTE=Saima_Anwar;5545287]السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ
محترم ممبر پرسو ميں نے ايک تحرير پڑھى جس پر مجھى بہت دکھ اور افسوس ہوا ليكن كيا كروں الله جانے يہ عورت اتنى مجبور اور بےبس كيوں ہیں جو ہر قسم ظلم اور بربريت كو برداشت كرتى ہیں _
واقعه کچھ یوں تھا جو چارسدہ کے علاقه عمر زئی میں پیش آیا تھا _ _ _
یہ ایک حقیقی اندوھناک واقعه ہے _
چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی _ _
گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے سے نا انجانی آواز سن کر عورت نے کہا یہ رانگ نمبر ہے _
لڑکے نے جب عورت کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ہے _
اب عورت نے موبائل فون بند کردیا_
اب اس رانگ نمبر کو ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہا آگے سے جواب ملتا رانگ نمبر ہے_
لڑکا کبھی میسج کرتا کہتا جانی بات کرو ناں _ _ _
موبائل کیوں نہیں رسیو کرتی؟
یاد رہے عورت کی ساس بڑی مکار اور لڑائی جھگڑے والی خاتون تھی اس کی وجہ ایک یہ بھی تھی کہ اس کی بیٹی اس عورت کے بھائی کے نکاح میں تھی اور وہ اپنے خاوند کے گھر میں خوش نہیں تھی _
اور اس کا سارا زور اس کی ساس اس سے یعنی اپنے بہو سے نکالتا تھا وہ اس بچارے بہو کو بہانے بنا کر ہر وقت جھگڑے کیا کرتی تھی _ _
اس واقعے کے ایک دن بعد موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا آگے سے لڑکے کی آواز سن کر ساس خاموش ہوگئی لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز آپ کی آواز نے مجھے پاگل کر دیا ہے_
ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کر دیا_ _
اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بلا کر اپنے بہو پر بدچلنی اور نامعلوم لڑکے سے یارانے کا الزام لگایا_ _ _
شوہر نے اسی وقت جاہلیت کا کردار ادا کرکے بیوی کی ایک بھی نہیں سنی اور بیوی کو رسی سے باندہ کر بے انتہا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا_
جب شوہر تشدد سے فارغ ہوا تو ساس نے موبائل ہاتھ میں تھما دی اور کہا کہ یہ نمبر ہے تمہاری بیوی کے یار کا_ _ _
شوہر نے موبائل کالز چیک کیئے اور اس کے بعد میسج چیک کيئے تو لڑکے کے تمام میسجز موجود تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جانی کیسی ہو جانی بات کرو ناں جانی تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ہے_
جاہل شوہر تمام میسج پڑھ کر اور بھی سیخ پا ہوگيا اور ادھر ساس نے بہو کے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اپنے یار کے ساتھ موبائل پر بات کرتے ہوئے اور میسج کرتے ہو پکڑ لیا ہیں_ _ _
جس نے ہماری عزت خاک میں ملا دی ہے_
اسی وقت اس لڑکی کی بھائی اور ماں فورأ اپنی بیٹی کی گھر آئے ادھر لڑکی کی ساس اور شوہر نے اس کے بھائی اور ماں کو طعنے دے کر کہ تمہاری بہن بد چلن ہے زانی ہے اور یہ اپنے یار کے ساتھ موبائل پر گپ شپ لگاتی اور ہماری عزت خاک میں ملاتی ہے_
اس لڑکی کی بھائی نے بھی زمانہ جاہلیت کو مات دی اور اپنے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زدکوب کیا_ _ _
لڑکی قسمیں کھا کر اپنے صفائی پیش کرتی رہی لیکن جاہل اور شیطان ساس اور شوہر کے آگے بے بس رہی_ _ _
لڑکی کی ماں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وضو كرکے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی صفائی پیش کرو لڑکی نے وضو كرکے قرآن پاک پر بھی سب کے سامنے ہاتھ رکھ لیا لیکن شیطان ساس نے اس کو بھی ٹھکرا دیا اور کہا کہ جو لڑکی اپنے شوہر سے غدداری کر سکتی ہے تو اس کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے_
اور اس کے ساتھ لڑکی کے جاہل شوہر نے وہ سارے میسجز لڑکی کے بھائی کو دکھا ديئے جو لڑکے نے لڑکی کو پنسانے کے لئے کيئے تھے_ _ _
لڑکی کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑکا کر کہا کہ تمہاری بہن چالاک اور مکار ہے_
جس پر لڑکی کے بھائی کو غیرت آئى اور اس نے طیش میں اکر اپنی بہن کی ایک بھی نہ سنی اور پستول نکال کر اپنے بہن کے سر میں چار گولیاں پیوست کر دیں_
اور یوں ایک رانگ نمبر کی وجه سے ایک خاندان اجڑ گیا اور 6 بچے یتیم ہوگئے_ _ _
جب لڑکی کے دوسرے بھائی کو خبر ہوئی تو اس نے اپنے بھائی اور بھابی اور بہن کی شوہر اور ساس پر اور نامعلوم نمبر پر ایف آئى آر کٹوا دی_
جب پولیس نے اس موبائل کے ڈیٹا کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے ایک دفعه رانگ نمبر کو رسیو کیا تھا_
اور پھر وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے سے اس لڑکی کو پھنسانے کی چکر میں لگا رہا_ _ _
جب پولیس نے موبائل فون کی ڈیٹا رپورٹ منظر عام پر لائی تو لڑکی کے جاہل بھائی نے جس نے اپنے بہن کو گولی ماری تھی اس نے اسی وقت جیل میں خودکشی کی اور رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا_ _ _
یوں ایک بےغیرت کے رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا_
اور 10 دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی نے خودکشی کرکے ایک اور عورت کو بیوہ اور اس کے 4 بچوں کو یتیم کردیا_ _ _
یوں 13 دنوں کے اندر 9 بچے یتیم اور 2 خاندان تباہ و برباد ہوگئے _OTE]
ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ ﺁﻣﻮﺯ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ۔۔۔ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺳﺒﻖ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﺌﮯ۔۔۔
ﺩﻝ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ
bilkul ap ki bat sy dil bht afsurda ha
ye aj kal ky larko ko b sharam krni chahye aisa kuch krny sy phly unhy sochna chahye k hamri b maa or behan ghar men majood hen
Bookmarks