اسامہ بن لادن کا امریکی قوم کے نام نیا پیغام جاری
دبئی: القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نےامریکی قوم کے نام نیا پیغام جاری کردیا۔ انٹرنیٹ پر القاعدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی گروپ نے کہاہے کہ القاعدہ میڈیا شاخ الصہاب کی ویب سائٹ پر اسامہ بن لادن کی تصویر کے ساتھ پیغام جاری کیا گیاہے۔ پیغام میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اوباما انتظامیہ نے امریکہ کے خلاف نفرت کے بیچ بوئےہیں ۔ انھوں نےکہا کہ مستقبل میں امریکی عوام وائٹ ہاؤس اور امریکی لیڈروں کی مسلم دشمنی کی بوئی ہوئی فصل کاٹنے کےلئے تیار ہوجائیں ۔
*************
Bookmarks