ماشاء اللہ ۔ فصیح بھائی بہت عمدہ لکھا ہے اور مفصل بھی ہے۔ پڑھ کر بہت کچھ جاننے کو ملا۔ اللہ آپ کا آپ پر خاص کرم ہے کہ انھوں نے یہ کام لیا اور لے رہے ہیں ۔ اللہ اس میں برکت عطاء فرمائےاور قبول فرمائے۔
بےشک دجال ایک حقیقت ہے اور ایک نہایت سخت فتنہ ہے اتنا کہ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پناہ مانگتے تھے اور امت کو بتا گئے۔ ہاں اتنا سخت فتنہ ہے کہ دنیا کا اکثر حصہ فتنہ دجال کے کا شکار ہوگا میں کیا تفصیل لکھوں آپ نے بہت ہی عمدہ لکھ دیا ہے ۔ کاش ہمارے روشن خیال یہ پڑھ لیں کہ دجال کا فتنہ کیسا سخت آزمائش والا ہوگا۔ کاش یہ جہاد کے مخالف جان لیں کہ تب دنیا میں صرف دو گروہ ہوں گے کاش اسلامی شعار کے مخالف جان لیں کہ تب دنیا میں صرف دو طبقے ہوں گے۔
ایک دجال کا
دوسرا امام مہدی علیہ اسلام اور حضرت عیسی علیہ اسلام کا۔
اب دجال کا گروہ شیطان کا گروہ ہوگا جہنمی لوگوں کا گروہ ہوگا دجال خود بھی جہنم رسید ہوگا اور اس کا طبقہ بھی۔
جبکہ مجاہدین کا طبقہ جنتی لوگوں کا گروہ ہوگا رحمان کا لشکر ہوگا۔ میں تو یہ سوچتا ہوں کہ یہ جہاد کے مخالف کل حضرت عیسی علیہ اسلام کو کیا دلیلیں دیں گے ان کے سامنے کس چیز کا عذر پیش کریں گےکہ ہم جہاد نہیں کر سکتے ہم لڑ نہیں سکتے ہیں۔ پر نہیں نہیں تب کوئی عذر کوئی بہانہ نہیں چلے گا تب تو صرف دو گروہ ہوں گے ایک جو رحمان اور ایک شیطان کا ۔ اب آج جو شیطان کا ساتھ دے رہے ہیں چند سکوں کے عوض جہاد سے منکر ہو رہے ہیں یہ کل کیا کریں گے یہ کل کس کے ساتھ ہوں گے؟
اللہ ہم لوگوں کو اس کی تیاری کرنے کی توفیق عطاء فرمائےکہ دجال کے خلاف جہاد کرنے والوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماگئے ہیں کہ وہ جنتی ہوں گے۔
اب گزارش اور ہے کہ آپ اس سلسلےمیں فتنہ دجال سے بچاؤ کے جو طریقے کتاب وسنت میں آئے ہیں وہ بھی ایک مضمون میں شامل کریں ۔
اور مجھے اس موضوع پر کچھ مفصل کتابوں کے لنک دے کر نوازش فرمادیں۔
اللہ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔ آمین
Bookmarks