بڑے شہر دہشت گردی کی زد میں!
پاکستان کے دو بڑے شہروں میں ایک ہی روز ہولناک دہشت گردی کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ پشاور میں ہوم سیکرٹری کے دفتر قریب واقع سیشن کورٹ کی عمارت کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کش حملہ ہوا، اس دھماکے کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت 11 افرد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔ لاہور میں اسی روزرات پونے نو بجے دو دھماکے مون مارکیٹ کے سامنے ہوئے، ان خود کش حملوں میں ایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 47افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 180 کے قریب شدید زخمی ہوئے، اس قسم کی دہشت گردی اب معمول کا حصہ بن کر رہ گئی ہے، صرف ایک روز بعد ملتان میں دو خوفناک دھماکوں 12 سے زیادہ ہلاکتوں اور متعددزخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
پے درپے دہشت گردی کے واقعات میں کونسے عناصر ملوث ہیں؟
پاکستان میں عراق جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کسی سازش کا حصہ ہوسکتی ہے؟
آپ کے خیال میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر کن اقدامات کی ضرورت ہے؟
Bookmarks