السلام علیکم ورحمتہ اللہ
فصیح بھائی ویسے تو دنیا کا یہ رواج ہے کہ سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں
لیکن ہمارا خیال یہ ہے کہ سالگرہ پر بجائے مبارکباد دینے کے ہمیں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ ہماری زندگی کا ایک اور قیمتی سال کم ہوگیا ہے
اور ہم موت کے وقت سے مزید قریب ہوگئے ہیں
ہم نے موت سے آنے سے پہلے پہلے کیا کیا تیاریاں کی ہوئی ہیں ?
ہمارے خیال میں سالگرہ کا آنا یا ایک لمحہ کا بھی مزید گزر جانا ہم سب کے لئے لمحئہ فکریہ ہے
کیوں کہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری زندگیاں کیسی گذر رہی ہیں
فصیح بھائی برا نہیں مانیے گا کہ آپ کی سالگرہ پر ہم نے کون سا لیکچر شروع کردیا
ہمیں امید ہے کہ آپ برا نہیں مانیں گے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کو فکرآخرت ہے اور جس کو فکر آخرت ہوجاتی ہے اس کی سوچ بدل جاتی ہے ۔ اور جس کو جتنی فکر آخرت ہوتی ہے اس شخص کو اتنا ہی اپنے ہر عمل کو اور اپنی ہر کوشش کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کی جستجو لگ جاتی ہے
اور ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو فکر آخرت اورہم سب کو موت آنے سے پہلے پہلے موت کی تیاریوں کی توفیق عطا فرمائے آمین
فصیح بھائی آپ کے اس تھریڈ اور آپ کے مقصد کے حوالے سے ہمارا پیغام ہماری انہیں سطروں میں موجود ہے
امید ہے کہ تمام بھائی اس پر غور فرمائیں گے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
Bookmarks