ہم زندہ قوم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاو ید خان جلالپوری
آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس با ت کا احساس ہوا ہے کہ ہم بہرحال ایک زندہ قوم ہیں ورنہ اغیار کی باتیں سن سن کر ہم کو بھی یہ شک ہو گیا تھا کہ ہم مکلمل طور پر ایک کرپٹ اور بے حس قوم ہیں لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوا کہ ہم میں ابھی بھی غیرت اور غلط کو غلط سمجھنے کا احساس باقی ہے۔
ورنہ اب تک تو حال یہ ہو چکا تھا کہ ہم کو دوسرے ملکوں کے لوگ ایک بکاؤ مال سمجھتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ ہم لوگ پیسے کے لیے اپنی ہر چیز بیچنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔لیکن آج ہماری سپریم کورٹ کے تمام ججز نے ایک طمانچہ رسید کیا ہے کہ ہم لوگ کرپٹ نہیں ہیں ہم لوگ بکاؤ مال نہیں ہیں،ہمارے اندر اس بات کا احساس موجود ہے کہ ہم لوگ چور کو چور سمجھ سکیں
سپریم کورٹ نے واضح طور پر قرار دیا ہے کہ اب تمام لوگوں کے خلاف تمام کیس اوپن ہو گءے ہیں اور اب تمام لوگوں کو اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنا ہو گا۔اس فیصلہ سے نہ صرف پاکستان کا تمام دنیا میں امیج بہتر ہو گا بلکہ جو جگ ہنساءی ہو رہی تھی اس کا سدباب بھی ہو جاءے گا۔اس فیصلہ سے عوام میں بھی اس بات کا احساس پیدا ہو گا کہ ہمارے ملک میں بھی احتساب کا نظام قءم ہے۔۔اور اس سے میری ذاتی راءے میں ملک کے اندر جاری دہشت گردی میں بھی کمی ہو گی کیونکہ ہر کوءی یہی سمجھ رہا تھا کہ اس ملک میں انصاف نہیں مل سکتا اس لیے ہر مشکل کا حل یہی ہے کہ اپنے آپ کو مار کر اپنے اوپر ہونے والی ذیادتیوں کا بدلہ لیا جاءے
اب امید ہے کہ اس ہمارے پیارے وطن میں حالات بہتری کی طرف جاءیں گے۔۔۔۔کیونکہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں۔۔۔اب امریکیوں کو بھی یہ بتا دینا چاہیے کہ ہم اب ان کے قدم روک سکتے ہیں اور اب ان کے لیے کھل کر کھیلنا مشکل ہو گا۔۔۔۔۔یہ ہماری خواہش بھی ہے اور اللہ سے دعا بھی ہے۔۔۔۔۔کہ اللہ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرما دے۔۔۔۔۔۔۔۔
Bookmarks