بھارتی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد،دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ میں ایف سی نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور
ہلاک ہوگیا ۔
ایف سی حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے بروری روڈ پر تیسرا اسٹاپ کے قریب ایف سی اہلکار مکان پر چھاپے کیلئے پہنچے تو وہاں موجود حملہ آور نے ایف سی پارٹی پر فائرنگ کردی ایک گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایف سی نے تیسرا اسٹاپ کے قریب واقع کھیتوں میں حملہ آور کو مار کر مکان کو قبضے میں لے لیا جس میں ون او سیون ایم ایم کا بھارتی ساختہ راکٹ درجنوں دستی بم اور ہزاروں راؤنڈز کے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی چھپایا گیا تھا۔
Bookmarks