Results 1 to 6 of 6

Thread: اعمال صالحہ کی شروط

  1. #1
    Join Date
    22 Dec 2006
    Location
    MAA'N K QADMOO TALAY
    Posts
    547
    Threads
    180
    Credits
    0
    Thanked
    49

    Thumbs up اعمال صالحہ کی شروط

    الحمدللہ

    حمدوثناکےبعد:

    کوئی بھی عمل اس وقت تک عبادت نہیں بنتاجب تک کہ اس میں دوچیزیں نہ پائی جائیں ۔

    اوروہ دوچیزیں یہ ہےکہ کمال محبت اورکمال تذلل ۔

    اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے:

    { اوروہ لوگ جومومن ہیں وہ اللہ تعالی کی محبت میں بہت سخت ہوتےہیں } البقرۃ /(165)

    اوراللہ تبارک وتعالی نےارشادفرمایاہے:

    { یقیناجولوگ اپنےرب کی ھیبت سےڈرتےہیں } المومنون ۔/(57)

    اوراللہ تعالی نےاپنےاس فرمان میں اسےجمع کردیاہے:

    { بیشک یہ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتےتھےاورہمارےسامنےعاجزی کرنےوالےتھے } الانبیاء ۔/(90)

    توجب اس چیزکاعلم ہوگیاتویہ بھی علم ہوناچاہئےکہ عبادت صرف موحدمسلمان کی ہی قبول ہوتی ہے ۔

    جیساکہ اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے:

    { اورانہوں نےجوعمل کئےتھےہم آئےان کی طرف انہیں پراگندہ ذروں کی طرح کردیا} الفرقان ۔/(23)

    عائشہ رضی اللہ تعالی عنہابیان کرتی ہیں کہ میں نےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ دورجاہلیت میں ابن جدعان صلہ رحمی کیا کرتااورمسکینوں کوکھانا کھلاتا تھاتوکیا اسےیہ کام آئےگا ؟ تورسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اسےیہ کوئی نفع نہیں دےگا کیونکہ اس نےایک دن بھی یہ نہیں کہا کہ اےمیرے رب قیامت کےدن میری غلطیاں معاف کردے ۔ صحیح مسلم حدیث نمبر۔(214)

    یعنی وہ بعث ونشورپراورقیامت پرایمان نہیں رکھتاتھااورنہ ہی وہ اس لئےعمل کرتا رہا کہ وہ اللہ تعالی کےسامنے پیش ہوگا ۔

    پھریہ کہ مسلمان کی عبادت اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک کہ اس میں بنیادی طورپردوشرطیں نہ ہوں ۔

    اول : اللہ تعالی کےلئےاخلاص نیت :

    وہ اس طرح کہ بندےکےسارےاقوال وافعال اوراعمال ظاہری اورباطنی سب کےسب اللہ تعالی کی رضااورخوشنودی کےلئےہوں کسی اورکےلئےنہیں ۔

    دوم : عبادت اس طریقےاورشریعت کےمطابق ہوجس کااللہ تعالی نےحکم دیاہے ۔

    اوروہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمتابعت اورپیروی واتباع سےہوگا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےجوکہاہےوہ کیاجائےاورجس سےروکاہےاس سےرکاجائےاوران کی مخالفت نہ کی جائےاورنہ ہی کوئی ایسی نئی عبادت یاطریقہ ایجادکرلیاجائےجوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت نہیں ۔

    اوران دونوں شرطوں کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے:

    { توجسے بھی اپنےرب سےملنےکی امیدہےاسےچاہئےکہ وہ نیک اعمال کرےاوراپنےرب کی عبادت میں کسی کوبھی شریک نہ کرے } الکہف ۔/(110)

    ابن کثیررحمہ اللہ تعالی کاقول ہے:

    { توجسے بھی اپنےرب سےملنےکی امیدہے } یعنی اس کےثواب اوراچھی جزااوربدلے کی { اسےچاہئےکہ وہ نیک اعمال کرے } یعنی جوکہ اللہ تعالی کی شریعت کےموافق ہوں { اوراپنےرب کی عبادت میں کسی کوبھی شریک نہ کرے } اوروہ اس سےصرف اللہ تعالی وحدہ لاشریک کاچہرہ اور رضاچاہتاہو۔

    لھذا قبول عمل کےیہ دوضروری ارکان ہیں کہ وہ اللہ تعالی کےلئےخالص اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کےمطابق ہوناچاہئے ۔ا ھـ


    واللہ اعلم .
    سیگنچر میں آئی ٹی دنیا کے لنک علاوہ کسی اور ویب سائٹ کے لنک کی اجازت نہیں
    شکریہ
    آئی ٹی دنیا ٹیم

  2. #2
    Join Date
    22 Dec 2006
    Location
    MAA'N K QADMOO TALAY
    Posts
    547
    Threads
    180
    Credits
    0
    Thanked
    49

    Default

    شیخ شنقیطی رحمہ اللہ تعالی کاقول ہےکہ :

    اللہ تعالی کااس آیت کریمہ میں فرمان :

    { وہ لوگ جونیک اورصالح عمل کرتےہیں } الکہف ۔/(2)

    اس فرمان کی مرادکودوسری آیات نےبیان کردیاہےجواس پردلالت کرتی ہیں کہ عمل صالح ہونےکےلئےتین امورکاہوناضروری ہے :

    اول : وہ عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کےمطابق ہو ۔

    توجوعمل بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےلائےہوئےطریقےکےمخالف ہووہ عمل صالح نہیں بلکہ وہ باطل ہے ۔

    اللہ تبارک وتعالی کاارشادہے :

    { رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہیں جودیں وہ لےلو ۔۔۔ } الحشر ۔/(7)

    اورفرمان ربانی ہے :

    { جس نےرسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کی اس نےاللہ تعالی کی اطاعت کی } النساء ۔/(10)

    اوراللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :

    { کیاان لوگوں نے(اللہ تعالی کے) ایسےشریک (مقررکررکھے) ہیں جنہوں نےایسے احکام دین مقررکردیئےہیں جواللہ تعالی کےفرمائےہوئےنہیں } الشوری ۔/(21)

    اس کےعلاوہ اوربھی آیات ہیں ۔

    دوم : عمل کرنےوالااپنےعمل میں مخلص ہواوراسےصرف اللہ تعالی کےلئےہی کرے جوکہ اس کےاوراللہ تعالی کےدرمیان ہو ۔

    اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے :

    { انہیں اس کےسواکوئی حکم ہی نہیں دیاگیاکہ صرف اللہ تعالی کی عبادت کریں اسی کےلئےدین کوخالص رکھیں } البینۃ ۔/(5)

    اوراللہ عزوجل کاارشاد ہے :

    { آپ کہہ دیجئے کہ مجھے حکم دیاگیاہے کہ اللہ تعالی کی اس طرح عبادت کروں کہ اسی کے لئے عبادت کوخالص کرلوں ، اورمجھے حکم دیاگیاہے کہ میں سب سے پہلا فرماں برداربن جاؤں ، کہہ دیجئے ! کہ مجھے تواپنے رب کی نافرمانی کر تے ہوئے بڑ ے دن کے عذاب کا خوف لگتا ہے ، کہہ دیجئے ! کہ میں توخالص اپنے رب ہی کی عبادت کرتاہوں ، تم اس کےسواجس کی چاہوعبادت کرتے رہو کہہ دیجئے ! کہ حقیقی نقصان اٹھانےوالے وہ میں جواپنےآپ اوراپنےاہل کوقیامت کےدن نقصان میں ڈالیں گے یاد رکھوکہ واضح اورصریح نقصان ہے } الزمر ۔/( 11 ۔ 15 )

    سوم : یہ کہ عمل عقیدہ صحیحہ اورایمان کی اساس پرمبنی ہو، کیونکہ عمل چھت کی طرح ہے اورعقیدہ بنیاد اوراساس ہے ۔

    اللہ تبارک وتعالی کاارشاد ہے :

    { جوشخص نیک عمل کرے وہ مردہویاعورت لیکن باایمان ہو } النحل /(97)

    تویہاں پرعمل کوایمان سے مقیدکیا ہے ۔

    اوراس مفہوم کوبہت سی آیات بیان کرتی ہیں ،

    مثلااللہ تعالی کاغیرمومنوں کے اعمال کے متعلق فرمان ہے :

    { اورانہوں نےجواعمال کیے تھے ہم نےان کی طرف بڑھ کرانہیں پراگندہ ذروں کی طرح کردیا } افرقان /( 23 )

    اوراللہ تبارک وتعالی کاارشاد ہے :

    { اورکافروں کےاعمال اس چمکتی ہوئی ریت کی طرح ہیں جوچٹیل میدان میں ہو اورجسے پیاسا شخص دورسے پانی سمجھتا ہو } النور /( 39 )

    اوراللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :

    { ان کےاعمال کی مثال اس را کھ کی طرح ہے جس پرتیزہواآندھی والے دن چلے۔۔۔ } ابراھیم /( 18 )

    اس کےعلاوہ اورآیات جس طرح کہ پہلے وضاحت گزرچکی ہے ۔ .



    دیکھیں کتاب : اضواءالبیان جلدنمبر ۔( 4 ۔صفحہ نمبر ۔9 ۔10 )

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

  4. #4
    Join Date
    23 Oct 2006
    Location
    Lalamusa
    Age
    39
    Posts
    7,054
    Threads
    198
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    Mashallah..

  5. #5
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    NIce

  6. #6
    Laique Shah is offline Senior Member
    Last Online
    24th August 2009 @ 07:21 PM
    Join Date
    05 Feb 2007
    Location
    ITDunya
    Posts
    3,212
    Threads
    109
    Thanked
    0

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 15
    Last Post: 13th September 2015, 09:42 PM
  2. Replies: 16
    Last Post: 13th September 2011, 06:12 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 23rd June 2011, 03:15 PM
  4. Replies: 9
    Last Post: 26th March 2010, 10:47 PM
  5. اعمال صالحہ کی شروط
    By yasinsami in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 15th January 2009, 03:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •