السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
جزاک اللہ فصحیح بھائی
آپ کی یہ تڑپ دیکھتے ہوئے بے اختیار دعا نکلتی ہے کہ
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے آپ کی مدد فرمائے اور آپ کی کوششوں کو قبول فرمائے. آمین
تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ وہ فصیح بھائی کی حوصلہ افزائی کے کمنٹس کے ساتھ ساتھ
فصیح بھائی کے لوگوں کو جگانے کی ان کوششوں میں بھرپور ساتھ دیں
خود بھی عمل کی کوشش کریں
اوراپنے آس پاس دوستوں اور رشتہ داروں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موت سے پہلے موت کی تیاریوں کااحساس دلانے کی کوشش کریں
وقت تیزی سے گذر رہا ہے
ہم چاہیں نہ چاہیں لیکن ایک وقت آنا ہے جب ہم سب نے ایک ایک کرکے سفر آخرت پر جانا ہے
کتنے ہی لوگ دنیا میں آئے اور چلے گئے
اسی طرح ایک نہ ایک دن آپ اور ہم نے بھی جانا ہے
یہ دنیا کی چمک دمک سب دھوکہ ہے
یقین کیجیے کہ جب آنکھ بند ہوگی تب یہ حقیقت سامنے آئے گی
اس وقت کا پچھتانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا
پھر کیوں نہ آج جو کچھ ہم کرچکے ہیں اس پر پچھتالیں
اور آج اور ابھی سے اپنی اپنی اصلاح کرنا شروع کردیں
چھوڑ دیں شیطان کے وسوسے کہ ابھی بہت وقت پڑا ہے
یا کل سے شروع کریں گے
یا جو ہوگا دیکھا جائے گا
یا دنیا کی لذتیں چھوڑنی پڑیں گی
یہ دنیا کی لذتیں ہم خود نہیں چھوڑیں گے تو موت کا فرشتہ ہم سے چھڑا کر لے جائے گا
بہرحال ایک نہ ایک دن یہ دنیا کی لذتیں چھوٹنی ہی ہیں
تو کیوں نہ ہم خود سے اس دھوکہ سے نکل آئیں
اور دنیا کی عارضی لذتوں کا پیچھا کرنا چھوڑ کر آخرت کی دائمی لذتیں حاصل کرنے کی تیاری میں لگ جائیں
میرے دوستو نہ جانے کس کا کتنا وقت باقی رہ گیا ہے
کیوں نہ اپنا باقی مانندہ وقت جس کا کچھ نہیں پتہ کتنا ہے
اس وقت کو ہی اللہ تعالیٰ اور رسول پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں قیمتی بنانا شروع کردیں
امید ہے کہ ہم سب بھائی مل کر فصحیح بھائی کے پیغام پر نہ صرف سنجیدگی سے سوچیں گے بلکہ اپنی عملی جدو جہد کا آغاز آج سے اور ابھی سے شروع کریں گے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
Bookmarks