السلام علیکم
لیں جی گُڈ کی گچک بھی بننا سیکھ لیں
بہت اچھی ہوتی ہے
اجزاء
آدھا کلو گُڑ
دو چُٹکی میٹھا سوڈا
آئل برتن کی آئیلنگ کے لئے
اور اگر مرضی ہو تو خشک میواہ جات بھی اوپر سے ڈالنے کے لئے
طریقہ کار
گُڑ کو پیس لیں موٹاموٹا
برتن میں ڈالیں اور کاڑھ لیں جب گُڑ اتنا پک جائے کے اس میں تار والی لُک آجائے اور رنگ بھی گہرا ہو جائے تو
اس میں میٹھا سوڈا ڈال دے اور ایک منٹ تک پکائیں
کسی بھی سٹیل یا شیشیے کی تشتری میں آئل لگا دیں
اور گرم گرم گُڑ اس میں دال دے اور پھیلا دیں
اوپر سے ڈرائے فروٹس ڈال دیں
اور ادھے گھنٹے تک پڑا رہنے دیں
گچک ہوا کے لگنے سے آہستہ آہستہ سخت ہو جائے گی
جب تھوڑی سخت ہو جائے تو چُھری کی مدد سے اس میں لائنز بنا دیں
تا کہ کھانے کے لئے توڑنے میں آسانی رہے
مزید رہنمائی کے لئے تصاوہر دیکھیں
شُکریہ
سُلطانہ مُصطفیٰ
Bookmarks