السلام علیکم- دوستو کیا حال ہے آپ کا ?? امید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے بخیریت ہونگے.
کل میرے دوست عثمان احمد بھائی میرے گھر آئے- کچھ کام تھا اور پڑھنا تھا،،نیٹ لگایا اور باتوں سے بات نکلی اور پرسوں رات یعنی ہفتے کی رات کی کچھ تصاویر دیکھیں جو ہمارے ہی دوسرے دوستوں کی تھیں پاکستان کے نوجوان کرکٹر حماد اعظم کے ساتھ- میں نے عثمان بھائی سے کہا کہ یار جب سے حماد بھائی سیلیکٹ ہوئے اس کے بعد کئی بار واپس اپنے شہر فتح جنگ آئے لیکن ان کے آنے جانے کا پتہ نہیں چلتا کیونکہ وہ بہت مصروف رہتے ہیں اور ہم خود بھی مصروف ہی ہوتے ہیں تو ابھی وہ ادھر ہی ہیں تو آج شام کی نماز کے بعد ان کی طرف جاتے ہیں کیونکہ لمبا عرصہ ہوا ان سے ملاقات نہیں ہوئی- چنانچہ ہم کل شام کے بعد گئے- انکے والد ہمارے انکل اعظم صاحب آئے تو انھوں نے بتایا کہ حماد تو آپ کے آنے سے کچھ دیر پہلے ہی بھائی اور دوستوں کے ساتھ گاڑی میں نکل گیا ہے اور ابھی گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ تک ہی آئے گا- پھر ہم بھی گھومنے پھرنے نکل گئے اور رات پونے دس بجے تک دوبارہ گئے- حماد بھائی نہیں آئے تھے لیکن انکل نے ہمیں بٹھایا اور ہمارے ساتھ بات چیت کرنے لگے- تھوڑی دیر میں حماد بھائی بھی آ گئے- ان سے تھوڑی دیر کی ملاقات کی اور بہت مزہ آیا اور پھر ہم نے اجازت لی کیونکہ رات کا ٹائم تھا اور اخلاقیات کے بھی خلاف تھا کہ لمبا بیٹھ جایا جائے- اور پھر انھوں نے آج کل میں لاہور بھی جانا تھا- ہم نے انکے ساتھ جلدی جلدی میں کچھ تصاویر بنائیں اور میں نے سوچا کہ آئی ٹی دنیا کے دوستوں کے ساتھ شئیر کر دوں- تصاویر جلدی میں بنائیں اور رات کا ٹائم تھا اور روشنی بھی نارمل تھی لہٰذا معاف کریں کیونکہ کچھ خاص تو نہیں آئیں لیکن پھر بھی شئیر کر رہا ہوں-امید ہے آپ سب اپنے جوابات سے ضرور نوازیں گے- والسلام
Bookmarks