امید ہے آئی ٹی دنیا کے تمام میرے بھائی بہن خیر خیریت سے ہونگے اور انشا اللہ تعالی رمضان المبارک میں عبادات اور روزے کا اجر و خیر و برکات کمارہے ہونگے انشا اللہ تعالی ، شہزاد اقبال بھائی (سپر موڈریٹر) بہت شدید بیمار ہیں، ان کیلئے دعائے صحت کی درخواست ہے آپ سب سے کہ اس مبارک ماہ آپ سب اپنی دعائوںمیں شامل دعا رکھئے اور دعا کیجئے شہزاد بھائی کیلئے کہ "اللہ تبارک تعالی انہیں صحت کی دولت سے مالا مال فرمادیں آمین ثم آمین"
شہزاد بھائی 17 جولائی سے آن لائن نہیں آرہے تھے اور اس خبر کو آپ تک پہنچانے میں سمجھ لیجئے کہ میری کوتاہی ہےاور میں بے حد معذرت چاہونگا شہزاد بھائی سے کہ ان کے کزن نے 21 جولائی سے مجھے ای میل کیا ہوا تھا جو کہ میں نے پڑھا نہیں جس میں انہوں نے شہزاد بھائی کے بیمار ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ وہ اتنے بیمار ہیں کہ روزے بھی نہیں رکھ پارہے تو اندازہ کرلیجئے کہ بیماری کی نوعیت کیا ہوگی اللہ پاک کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ اب تک بہت اچھے ہوگئے ہونگے اور مکمل صحت یابی آپ سب کی دعائوں سے انشا اللہ تعالی انہیں حاصل ہوجائے گی ، تو آپ سب کی دعائیں چاہئے ہوگی شہزاد بھائی کیلئے کہ اللہ پاک انہیں صحت کی دولت سے مالا مال فرمادیں ، تمام بیماروں کو صحت یابی عطا فرمائیں، جو پریشان حال ہے ان کی پریشانیوں کو دور فرمائیں آمین ثم آمین ، جزاک اللہ خیرا
Bookmarks