اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
اپنی خاطر جگے ھو سوئے ھو
اپنی خاطر ھنسے ھو روئے ھو
کس لئے آج کھوئے کھوئے ھو
تم نے آنسو بہت پئے اپنے
تم بہت سال رہ لئے اپنے
اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
حُسن ہی حُسن ھو ذہانت ھو
عشق ھوں میں تو تم محبّت ھو
تم میری بس میری امانت ھو
جی لئے جس قدر جئے اپنے
تم بہت سال رہ لئے اپنے
اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
رہتے ھو رنج و غم کے گھیروں میں
دُکھ کے آسیب کے بسیروں میں
کیسے چھوڑوں تمہیں اندھیروں میں
تم کو دے دوں گا سب دیئے اپنے
تم بہت سال رہ لئے اپنے
اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
تم ازل سے دُکھوں کے ڈیرے ھو
چاہے خود کو غموں سے گھیرے ھو
جب سے پیدا ھوئے ھو میرے ھو
آج کھولیں گے لب سیئے اپنے
تم بہت سال رہ لئے اپنے
اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
اب مجھے اپنے درد سہنے دو
دل کی ھر بات دل سے کہنے دو
میری بانہوں میں خود کو بہنے دو
مدّتوں زخم خود سیئے اپنے
تم بہت سال رہ لئے اپنے
اب میرے صرف میرے ھو کر رھو
وصی شاہ
اِحتیاط سے پھینکو سنگ بدگُمانی کے
دوستی کے آئینے ان سے ٹُوٹ جاتے ہیں
Bookmarks