یقین کر لیں کہ جتنی توانائی دوسروں کا نقصان کرنے میں صرف کی جاتی ہے اگر اسی توانائی کو اللہ پاک کا نام لے کر اچھی نیت و ارادے سے اپنے کاموں میں لگا دیا جائے تو نہ صرف اپنے کام بہت اچھے سے ہو جائیں بلکہ اللہ پاک کی رضا و خوشنودی بھی حاصل ہو جائے- جبکہ دوسروں سے جلن کے نتیجے میں نہ صرف اللہ پاک ناراض ہونگے بلکہ خود بھی ذلیل و رسوا ہونا پڑے گا اور وہ سب چالیں الٹا خود اسی بندے پر ہی پلٹ جاتی ہیں- لہٰذا ذلت و رسوائی کے سفر پر چلتے ہوئے بدترین انجام تک پہنچنے سے بہت بہتر یہ ہے کہ بھلائی و روشنی کے سفر پر چل کر اچھی منزل پائیں- نیت صاف اللہ پاک ساتھ
فصیح الدین محمد ناصر
Bookmarks