دوستو عنوان سے آپ جان گئے ہوں گے کہ تھریڈ کس مقصد کے لیے ہے اکثر اسی سوال
میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا
پر بہت سارے تھریڈز بنتے ہیں لوگ شکایات کرتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ انہیں رینک نہ ملنے کی وجہ کیا ہے

وجہ نمبر ایک

جس ممبر کو رینک حاصل کرنے کی بہت آرزو ہوتی ہے وہ اس کے لیے سب سے پہلے کاپی پیسٹ کا سہارا لیتا ہے ادھر ادھر سے تھریڈز کاپی کرتا ہے اور جن سیکشنز کی اہمیت کم ہوتی ہے انہیں میں زیادہ بناتا ہے
اور یہ سمجھتا ہے کہ وہ بہت زیادہ محنت کرتا ہے پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نے زیادہ اہمیت والے سیکشنز میں تھریڈ بنائے ہوتے ہیں چاہے اس کے تھریڈز کی تعداد کاپی پیسٹ کرنے والے ممبر کے تھریڈز سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے


میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

وجہ نمبر دو


ایسا ممبر زیادہ تر رومن اردو میں تھریڈزتشکیل دیتا ہے جبکہ خالص اردو میں بنائےگئے تھریڈز کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے اور ایسے ممبرز کو ریوو کرتے ہوئے فوقیت دی جاتی ہے جن کےتھریڈز خالص اردو میں تشکیل دیے گئے ہوں
پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نے خالص اردومیں تھریڈ بنائے ہوتے ہیں چاہے اس کے تھریڈز کی تعداد کاپی پیسٹ کرنے والے ممبر کے تھریڈز سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے

میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

وجہ نمبر تین

ایسا ممبر زیادہ تر ایسے تھریڈز تشکیل دیتا ہے جن میں تھریڈ سے متعلق پوری تفصیلات نہیں ہوتی نہ ہی سکرین شوٹس ہوتے ہیں نہ ہی تھریڈ کے فیچرز کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے
بس تین چار لائن لکھ کر ڈاونلوڈ لنک دے کر سمجھتا ہے کہ اس نے بہت اچھا تھریڈ بنایا ہے
پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نےمکمل تفصیلات کے ساتھ تھریڈز بنائے ہوتے ہیں چاہے اس کے تھریڈز کی تعداد کاپی پیسٹ کرنے والے ممبر کے تھریڈز سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے

میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

وجہ نمبرچار

ایسا ممبر جب دیکھتا ہے کہ وہ بہت محنت کر رہا ہے پھر بھی اس کے کام کا نوٹس نہیں لیا جا رہا تو پھر پہلے وہ اس سے متعلق تھریڈ بناتا ہے جب اس تھریڈ میں اس کو مناسب جواب دے دیا جاتا ہے تو پھر کچھ عرصے کے لیے وہ خاموش ہو جاتا ہے پھر کچھ عرصے کے بعد جب اس کا مقصد پورا نہیں ہوتا تو پھر کبھی وہ مینجمنٹ کو پی ایم کرتا ہے کبھی ایڈمن کو کبھی کبھی کسی ممبر کو اس کے بار بار ایسا کرنے کی وجہ سے سبھی یہی سمجھتے ہیں کہ ایسے ممبر کو صرف رینک سے پیار ہے اور وہ صرف رینک حاصل کرنا چاہتا ہے فورم یا اس کے کام سے اس کو کوئی دلچسبی نہیں ہے اس وجہ سے وہ ٹیم کی نظر میں اپنی اہمیت کھو دیتا ہے
پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نے کبھی بھی رینک نہ مانگا ہو بس صرف فورم کو وقت دیا ہو اور اس کے لیے بہترین کام کیا ہو چاہے اس کا کام اس دوسرے ممبر کے کام سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اور فورم کے ساتھ مخلص ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے

میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

وجہ نمبر پانچ

ایسا ممبر ہمیشہ سے دوسرے ممبرز کے کام پر نظر رکھتا ہے کہ کس ممبر کا کا م اس سے کم ہے اور کون ایسا ہے جس کو رینک مل گیا ہے پھر اس ممبر کو رینک نہیں ملا
پھر وہ ایسے ممبرز کے نام جمع کر کے ان کے خلاف کمپلین کرتا ہے جس کا اسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا نقصان ہوتا ہے اوراس پھر سختی سے جواب دیا جاتا ہے
جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے اور فورم سے بدظن ہو جاتا ہے اور پھر وہ دوسرے ممبرز کو کہتا ہے کہ یہ فورم بکواس ہے یہ فورم ایسا ہے یہ فورم ویسا ہے یہاں کے لوگ محنت کی قدر نہیں کرتے

میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

دوستو امید ہے کہ اب آپ کو سمجھ آگیا ہو گا کہ رینک کوئی کھانے کی پلیٹ نہیں ہوتا کہ جس کے سامنے چاہے رکھ دیا جائے
رینک ایک ذمہ داری ہوتی ہے ایک باعزت مقام ہوتا ہے جو ایسے ہی ممبرز کو دیا جاتا ہے جو اس قابل ہوتے ہیں ان کا کام ان کا ممبرز سے رویہ اور سب سے بڑھ کر ان کا خلوص دیکھا جاتا ہے
اس لیے میں سبھی ممبرز سے یہی گزارش کروں گا کہ دوستو بجائے دوسروں پر انگلی اٹھانے کے اپنے آپ کو ایسا بنا و کہ رینک آپ کے پیچھے بھا گ بھاگ کر آئے نہ کہ آپ اس کے پیچھے بھاگیں
میں خود آپ کے سامنے اس کی مثال ہوں میں نے آج تک کسی بھی فورم پر کسی بھی رینک نہیں مانگا جتنا بھی عرصہ کام کیا چپ کر کے صرف کام کیا ہر بار جب مجھے چھوڑ کر رینک کسی دوسرے کو ملتا تو میں یہ کہ کر خود کو سمجھا لیتا کہ ضرور مجھ میں ہی کوئی کمی ہے جو رینک دوسرے کو مل گیا اس صبر کا پھل مجھ کو ایسا ملا ہے کہ آج ہر فورم پر میری عزت اور میرا مقام ہے صرف میرے کام اور محنت کی وجہ سے
اس لیے آپ کو بھی یہی کہوں گا

صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے

صبر اور تحمل سے کام کرتے جائیں آپ خود کو رینک کا حقدار بنائیں رینک خود آپ کے پاس آ جائے گا


شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات

شکریہ