السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم ممبرزاس
http://www.itdunya.com/t509087/
ٹھريڈ كے بعد اس كے دوسرا حصہ پيش خدمت ہے
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاہےکہ)ایران کے شہر( اصفہان کے ستّر ہزار یہودی سیاہ چادریں اوڑھے ہوئے دجال کا ساتھ دیں گے۔
)صحیح مسلم(
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ دجال مشرق کی سرزمین سے ظاہر ہوگاجسے خراسان کہا جاتا ہے بہت سی قومیں اس کے ساتھ ہونگی جن کے چہرے چمڑہ لگی ڈھالوں کی طرح)موٹے موٹے اور چوڑے چوڑے(ہوں گے۔
)ترمذی شریف(
)ميرى علم كى مطابق ممکن ہے موٹے اور چوڑے چہرے والی اقوام سے مراد روس، چین، چاپان، فلپائن اور کوریا وغیرہ کی اقوام ہوں۔
واللہ اعلم بالصواب(
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلّم نے دجال کا ذکر فرمایا اور نصیحت فرمائی کہ اے اللہ کے بندو! ثابت قدم رہنا۔
ہم نے عرض کیا کہ دجال کتنی مدت تک زمین پر رہیگا_؟
آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ چالیس روز جن میں پہلا دن ایک سال کے برابر ہوگا دوسرا دن ایک مہینے کے برابر ہوگا اور تیسرا روز ہفتے کے برابر ہوگا اور اس کے بعد 37 روز تمھارے شب وروز کے برابر ہونگے۔
ہم نے عرض کی یارسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم ! پہلا دن جو سال کے برابر ہوگا اس میں ایک دن کی )پانچ( نمازیں ہی کافی ہونگی؟آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ نہیں اپنے شب و روز کا اندازہ کرکے)سال بھر کی( نمازیں پڑھنا۔
)صحیح مسلم(
حضرت ابودردا رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ)دجال سے( جنگ کے دوران مسلمانوں کا پڑاؤ دمشق شہر کی ایک سمت" غوطہ" میں ہوگا دمشق شام کے شہروں میں سے بہترین شہر ھے۔
)ابو داؤدشریف(
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ حضرت عیسی علیہ السّلام )آسمان سے( نازل ہونگے اور مسلمانوں کو نماز پڑھائيں گے پھر جب اللہ کا دشمن دجال حضرت عیسی علیہ السّلام کو دیکھے گا تو یوں گھلنے لگے گا جس طرح نمک پانی میں گھلتا ہےاگر عیسی علیہ السّلام اسے چھوڑ دیتے تب بھی )حضرت عیسی علیہ السّلام کے خوف سے( گھل گھل کر مر جاتا لیکن اللہ تعالی اسے حضرت عیسی علیہ السّلام کے ہاتھوں قتل کرائےگا اور حضرت عیسی علیہ السّلام اپنے نیزے پر دجال کا خون لوگوں کو دکھائيں گے _
)صحیح مسلم(
حضرت نہیک بن صریم سکونی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاکہ تم لوگ مشرکوں سے جنگ کروگے حتی کہ تمہارے )لشکر سے( باقی ماندہ لوگ دجال سے جنگ کریں گے دریائے اردن پر تم لوگ مشرقی کنارے پر ہوگے اور دجال کا لشکر مغربی کنارے پر ہوگا۔
)طبرانی، بزار(
رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ہےکہ میری امت کی دو جماعتوں کو اللہ تعالی آگ سے محفوظ فرمائے گا ایک جماعت وہ جو كافروں کے خلاف جہاد کریگی اور دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسی علیہ السّلام کے ساتھ مل کر )دجال کے خلاف( جہاد کرے گی۔
)نسائی شریف(
اور بیشک حضرت عیسی علیہ السّلام کا نزول قیامت کی ایک نشانی ہے، لہذا تم قیامت کے آنے میں شک نہ کرو اور میری بات مان لو یہی سیدھا راستہ ہے۔
)سورت الزخرف،آیت نمبر61(
جارى ہے ___
Fasih ud Din
Sahil_Jaan
SHonas
ahadi958
IqraIqbal
AsifSattarvi
Bookmarks