FatimaShah said:
واعلیکم السلام ۔
سب سے پہلے تو بھائی آپکا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپکی وجہ سے کافی ممبرز کو انتہائی قیمتی معلومات فراہم ہوتی ہیں۔۔۔
خاص کر آپکا قادیانیوں پر کیا کام سچ میں قابل تعریف ہے۔۔۔۔
بھائی میں دو/چار دن پہلے بھی ایک اسی طرح کے تھریڈ میں ریپلائے کررہی تھی تھریڈ کا نام تھا(جہنم کے کتے)بہت کچھ لکھنے کے بعد پھر پوسٹ نہیں کیا ۔۔۔۔
بہرحال اُس بھائی کی باتیں بھی بلکل ٹھیک تھیں ۔۔
بھائی آپکی باتیں بھی بلکل بلکل سو فیصد ٹھیک ہوتی ہیں۔۔۔
اور آج بھی آپ نے بلکل ٹھیک لکھا ہے کہ انڈیا کبھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا۔۔۔
اور رہی بات مزید پانچ پاکستانی شہید کرنیکی تو۔۔بھائی یہ تو اب ہر روز کا ہی کام ہو چکا ہے وہ روزانہ ہمارے بندے (جو قید میں ہیں)انکو بھی بھی مار رہے ہیں اور جو روزانہ
(ایل او سی)
لائن آف کنٹرول
پر فائرنگ سے جوشہید ہورہے ہیں وہ تو اللہ ہی جانتا ہے کہ کتنے شہید ہوجاتے ہیں۔۔۔
اور ہماری حکومت کیا کرتی ہے؟انکے جو دو/چار قیدی ہیں انکو بھی پھولوں کے ہار پہنا کر واپس بھیج دیتی ہے۔اور بدلے میں وہ لاشیں۔۔۔۔
اور آپکی بات!کہ انڈیا کے کچھ ایجنٹس پاکستان میں؟تو یہ بھی کوئی بڑی بات نہیں ۔۔۔
بھائی ان سب باتوں میں ہمارے ہی کچھ بڑوں کا کافی اہم کردار ہوتا ہے۔۔لیکن،،،،،،۔
بھائی کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ ہر طرف سے ہی پاکستانی(مسلمان)ہی کیوں پس رہے ہیں؟
ہر دو دن بعد ایک ایسا واقع سامنے آجاتا ہے کہ ۔۔۔۔
جیسا کہ کچھ دن پہلے سعودی کیس تھا۔۔۔
پھر اسکے بعد برما۔۔۔
پھر جب یہ سب دو چار دن کیلئے ختم ہوجاتا ہے تو پھر کوئی قرآن پاک کی شان میں گستاخی کا واقع سامنے آجاتاہے۔۔۔
او ر جب کچھ بھی ناہو تو پھر اللہ کی طرف سے کوئی عذاب آجاتا ہے(جیسا کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے کتنے زندگیاں ختم ہوگئیں)۔
اللہ کیطرف سے تو ایک الگ بات لیکن جو باقی مسئلے ہیں جن پر حکومت کو بولنا چاہئیے وہ بھی بس،،،،اللہ ہی مالک ہے
مجھے اگر کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو وہ یہ کہ ہماری حکومت زندہ ہے بھی یا نہیں؟؟؟
یہ سب کچھ دیکھ کر بھی ناجانے کیا کر رہے ہیں؟
کبھی کبھی یہ سوچ کر ہی دل کو تسلی دے دیتی ہوں کہ شاید ہمارے اعمال ہی ایسے ہیں جسکی وجہ سے ان حالات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔۔
بہر حال بھائی آکے تھریڈ سے میری کمنٹ بڑی ہوگئی۔۔۔
بس بھائی ہم تو یہاں اب صرف اور صرف دعائیں ہی کرسکتے ہیں۔۔۔۔
ایک دفعہ پھر سے آپکا بہت بہت شکریہ بھائی۔۔۔
اور آپ نے جس مشن کو شروع کیا ہےاللہ آپکو اسمیں کامیابیاں عطا فرمائے اور آپکی محنت کسی بھی طرح سے ضائع نا جائے۔۔۔۔
بہت شکریہ بھائی آپکا ۔۔
جزاک اللہ خیر سسٹر، آپکے تفصیلی اور جاندار تبصرہ پر بہت خوشی ہوئی- مزید آپ نے جن دعائوں سے نوازا اسکا بھی بہت شکریہ، خوش رہیں، آمین
جس تھریڈ کا آپ نے نام منشن کیا اسے ایک سپر موڈریٹر نے آر بی کر دیا تھا اور میری نظر اس پر بعد میں پڑی تھی،، وہ ایک الگ بحث ہے جو اس تھریڈ میں تھی
رہی بات پاکستانی حکمرانوں کی تو ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے سیلاب پر ایک تھریڈ لکھا تھا جس میں ان حکمرانوں کے کارنامے بتا دیے گئے تھے اور انھوں نے سیدھا ہونا بھی نہیں،، عوام کا جو حال ہے وہ بھی سب جانتے ہیں، مسئلہ ان لوگوں کےلیے بنا ہوا ہے جو سلجھے ہوئے اور سمجھدار ہیں لیکن پھنس گئے ہیں اب وہ کریں تو کیا کریں??
رہا انڈیا کا تو وہ نہ کبھی مسلمانوں کا دوست تھا نہ ہوگا اور اگر ایسا ہوتا تو غزوہ ہند والی احادیث نہ بیان کی جاتیں، میں سب ہندئووں کو غلط نہیں کہہ رہا، بہت سارے ہندو بھی ٹھیک اور پرامن ہو سکتے ہیں لیکن انکی جو اکثریت ہے ہمیں پتا ہے، انڈیا کو فتح کرنے والوں کہ فضیلت دجال کے خلاف لڑنے والوں جتنی ہی ہے اسی سے ثابت ہوتا ہے انڈیا اسلام کا بدترین دشمن ملک ہے، وہاں مسلمانوں کے علاوہ سکھوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ بھی سب جانتے ہیں اور خالصتان کی تحریک دوبارہ شروع ہو چکی ہے، رہا وہاں کے عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کا اس کا بھی حال کسی سے ڈکھا چھپا نہیں، خیر وہاں تو نچلی ذات کے ہندئووں سے ہی جو سلوک ہوتا ہے اللہ پاک معاف کریں،، ایسے ہی کچھ جاہل لوگ پاکستان میں بھی ہیں لیکن جس دن بھی اسلامی سسٹم آ گیا ان شاء اللہ بہت کچھ ٹھیک ہوگا
Bookmarks