السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آئی ٹی دنیا کے دوستو، بہت عرصہ بعد ویب سائٹ سیکشن میں ایک ویب سائٹ کا ریویو شئیر کر رہا ہوں اور ویب سائٹ بھی ماشاءاللہ بہت اہم، شاندار، حالات حاضرہ کے عین مطابق ہے

الحاد و زندیقیت کی تاریخ بھی بہت پرانی ہے اور تقریبا” ہر دور میں ایسے لوگ اٹھے جو نہ صرف خود ایمان سے گئے بلکہ کئی اور لوگوں کا ایمان بھی تباہ کر دیا،، کئی غیر مسلموں نے بھی ایسی ایسی کتابیں لکھیں جس سے کئی لوگوں کے اذہان میں شکوک و شبہات نے جنم لیا اور وہ اسلام سے بغاوت کر بیٹھے

جن لوگوں نے بھی یہ ویب سائٹ بنائی ہے بلاشبہ بہت عظیم کارنامہ اور نیکی کا کام کیا ہے کیونکہ دجالی طاقتیں بشمول کچھ نام نہاد علامے اگر سادہ مسلمانوں یا ناسمجھ لوگوں کا ایمان تباہ کروانے کے مشن پر گامزن ہو سکتے ہیں تو ایسے لوگوں کی بھی ضرورت ہے جو انکے شیطانی ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیں

میں نے ویب سائٹ کا لنک اوپر دے دیا ہے، ان شاء اللہ آپ سب کو بہت پسند آئے گی اور فائدہ بھی ہوگا،، کچھ سکرین شاٹس بھی آپ سب میری اگلی پوسٹس میں دیکھ سکتے ہیں

زندگی رہی تو بہت جلد ایک اور اہم ترین ویب سائٹ اور ایک بہت اچھی خبر کے ساتھ حاضر ہونگا اور شئیر کروں گا

اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم کریں، آمین