کیا مرزائی امت مسلمہ کو "مسلمان" سمجھتے ہیں؟
آج کل اکثر مرزائی یہ پروپیگنڈہ کرتے نظر آتے ہیں کہ کسی کو کافر نہ کہو، تم کون ہوتے ہو کسی کو "جج" کرنے والے؟، ہم تو "غیر احمدیوں" کو مسلمان سمجھتے ہیں وغیرہ۔ ان کے لئے عرض ہے کہ اپنے عقائد کو پڑھیں:
"حضرت مسیح موعود(جعلی و نقلی یعنی مرزا قادیانی) کی اس تحریر سے بہت سی باتیں حل ہو جاتی ہیں:اول یہ کہ حضرت صاحب کو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ اطلاع دی کہ تیرا انکار کرنے والا مسلمان نہیں اور نہ صرف یہ اطلاع دی بلکہ حکم دیا کہ تو اپنے منکروں کو مسلمان نہ سمجھ۔ دوسرے یہ کہ حضرت صاحب نے عبدالحکیم خان کو جماعت سے اس واسطے خارج کیا کہ وہ غیر احمدیوں کو مسلمان کہتا تھا۔ تیسرے یہ کہ مسیح موعود کے منکروں کو مسلمان کہنے کا عقیدہ ایک خبیث عقیدہ ہے۔ چوتھے یہ کہ جو ایسا عقیدہ رکھے اس کے لیے رحمت الٰہی کا دروازہ بند ہے، پانچویں یہ کہ جو شخص مسیح موعود کی دعوت کو رد کرتا ہے وہ قرآن شریف کی نصوص صریحہ کو چھوڑتا ہے اور خدا کے کھلے نشانات سے منہ پھیرتا ہے"(کلمۃ الفصل صفحہ 125 از مرزا بشیر احمد)
Bookmarks