السلام علیکم
آئی ٹی دنیا میں میرے بہت زیادہ تھریڈز موجود ہیں مختلف بڑے چھوٹے زلزلوں پر،، سیلابوں پر اور دیگر آفات پر،، بہت سارے لوگ انھیں پڑھ چکے ہیں اور ان موضوعات پر میری رائے کو بخوبی جانتے ہیں۔
ان دنوں میں نے پھر شدت سے محسوس کیا ہے کہ زلزلے بہت زیادہ آ رہے ہیں۔۔ سائنس کیا کہتی ہے اور کیا نہیں ہمارا اس سے زیادہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر ایمان ہونا چاہیے۔۔ قیامت کی نشانیاں ہیں جو بہت ہی تیزی کے ساتھ پوری ہو رہی ہیں۔۔ ایک حدیث شریف کے مفہوم کے مطابق شام میں تباہی ہو چکی ہے اور خلافت (چاہے من گھڑت یا صحیح،، وہ ہمارا موضوع نہیں) کے آثار بھی سامنے آ چکے ہیں،، تو اب اللہ پاک سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ شام میں حالات کی خرابی کے بعد بڑی تباہیوں اور باتوں اور نشانیوں کے ہونے کا واضح بتایا گیا ہے۔
اللہ پاک ہم سب کے حال پر رحم فرمائیں اور ہمیں صحیح راہ پر چلنے والا بنائیں،، آمین
ہم سب کو چاہیے کہ اللہ پاک کو راضی کریں اور سیدھے راستے پر چلنے کی دعا بھی کریں اور عمل بھی،، اللہ پاک کرم کریں
Bookmarks