خبریں مل رہی ہیں کہ تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی
بھائی یہ سسٹم ہی ایسا ہے کہ سب کو جتنا زیادہ تقسیم کر سکتے ہو کرو۔۔ تاکہ تھوڑے سے جو اچھے ، نیک اور دیانت دار لوگ ہوں وہ بھی ہر پارٹی میں تقسیم ہو جائیں اور پھر ایک دوسرے سے ہی لڑتے اور الجھتے رہیں۔۔ اور یوں کوئی معیاری اور تعمیری کام کبھی ہو نہ سکے۔۔ آزمائی ہوئی بات ہے کہ اگر پانچ بھائی ہوں گے تو وہ بھی مختلف پارٹیز میں ہوں گے اور باہمی مسئلے مسائل میں الجھے رہیں گے۔ یہی حال پوری قوم اور پارٹیز کا ہے جو اس دجالی سسٹم کی دین ہے
۔
تحریک انصاف کے ہر شہر میں گروپس ہیں اور زیادہ تر لوگ ایک دوسرے کے خلاف لگے ہیں اور مقصد اپنا نام اور امیج بنانا ہے۔
عمران خان صاحب کی دل سے عزت کرتا ہوں۔۔ اللہ پاک انھیں دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں کیونکہ انکی بڑی خدمات ہیں لیکن یہ بات کلیر ہے کہ جمہوریت ایک بیہودہ اور مکروہ سسٹم ہے اور اس سسٹم سے اپنی توانائیاں ضائع اور تباہ تو کی جا سکتی ہیں ،، امت مسلمہ اور ملک و قوم کے لیے کچھ کرنا محال ہے۔
ویسے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی جب عنقریب دوبارہ آئیں گے تو امام مہدی کے ساتھ مل کر خلافت کے لیے ہی لڑیں گے ،، نہ کہ اپنی پارٹی اور اسکا منشور بنا کر گھر گھر جا کر ووٹس مانگیں گے ، اور نہ ہی اس پارٹی کے دفاتر کھولیں گے اور نہ ہی گھروں پر اس پارٹی کے جھنڈے لگائیں گے۔
ایک آخری بات۔۔ قیامت کی نشانی ہے کہ مومنین پر زمین تنگ کر دی جائے گی لیکن غالب حق اور اسلام ہی آئے گا۔ اور اب پوری دنیا کے ساتھ یہی پاکستان میں چل رہا ہے لیکن جو کچھ کر لیا جائے ان تمام پارٹیز کے منشور اور کام غائب ہوں گے اور اللہ پاک کا اپنا مبارک نظام ضرور آئے گا جس کے لیے ووٹس کا مکروہ دھندہ بھی درکار نہیں ہوتا
ہم رہیں یا نہ رہیں لیکن اللہ پاک کے قانون اورفیصلے نہیں بدلتے
اور مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ میں اکیلا ہوں یا ایسی سوچ والے تعداد میں کم ہیں۔۔ کیونکہ مجھے بخوبی علم ہے کہ غزوہ بدر میں صحابہ بہت کم تھے۔۔ اور بھی ایسی بے تحاشہ مثالیں ہیں۔۔ اور قیامت کی نشانیوں سے ثابت ہے کہ آخری وقت میں دنیا میں کیا کیا ہو رہا ہوگا۔۔ اسی لیے جب میں غور کرتا ہوں تو کلیر ہو جاتا کہ یہی وہ وقت ہے اور
الحمداللہ حق پر ہوں پھر بھلے تعداد کم ہو۔۔ لیکن جب اللہ پاک کی مدد آتی ہے تو کم یا زیادہ تعداد کو نہیں دیکھتی۔۔ جذبے اور صحیح راستے پر چلنے والوں کو دیکھتی ہے
Bookmarks