Fasih ud Din said:
#مسکرائیے
عربی سے ماخوذ
خاوند نے اپنی مطلقہ بیوی کو فون کیا اور تقریباً گھگھیاتے ہوئے کہا: میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا، معافی دو اور آ جاؤ رجوع کر لیتے ہیں۔
عورت نے خاموشی سے سنا اور کہا: ذرا جا کر کچن سے ایک گلاس تو اٹھا لاؤ۔
مرد نے کہا: ہر چند کہ اس بات کا میری التجا سے کوئی تعلق نہیں مگر پھر بھی میں تمہاری خوشی کیلئے گلاس لیکر آتا ہوں۔
گلاس لا کر اس نے پوچھا: اب اس گلاس کا کیا کروں؟
عورت نے کہا اسے کھڑکی سے باہر پھینک دو۔ مرد نے تعمیل کی۔
پھر عورت نے کہا: کیا تم اس گلاس کو دوبارہ سے ویسے بنا سکتے ہو جیسے اسے کچن سے اٹھا کر لائے تھے؟
مرد نے کہا: مگر میں تو پلاسٹک کا ڈسپوزیبل گلاس لایا تھا اور اسے کچھ بھی نہیں ہوا!
عورت نے کہا: اچھا پھر جلدی کر، لے آ گاڑی ادھر، میں تیار ہو لوں۔
samjh dar mard tha
[CENTER][IMG]http://i40.tinypic.com/96bajp.jpg[/IMG][/CENTER]
Bookmarks