تھریڈ کا مقصد کسی قسم کی بحث کرنا نہیں۔۔ نہ ہی یہاں فرقہ واریت کرنا مطلوب ہے لیکن جو بات صحیح اور درست ہے وہ کر کے اپنا میسج ضرور پھیلائوں گا۔۔ اور بیشک آپ سب دیکھ لیں کہ یہ بات ٹھیک ہے یا نہیں۔
پاکستان میں ایک مخصوص گروپ اپنے گھروں ، مذہبی عمارتوں پر کالے جھنڈے لگاتا ہے اور کوئی اسے نہیں پوچھتا۔۔ اب اگر آپ میں سے کوئی بندہ بھی ذوق شوق سے ایک عدد کالا جھنڈا اپنے گھر ، آفس یا کسی بلڈنگ کی چھت پر لگاتا ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کوئی کچھ بھی نہیں کہے گا۔۔ لیکن جس دن اس کالے جھنڈے کے اندر سفید کلمہ طیبہ لکھوا کر آپ نے اپنے گھر ، آفس یا بلڈنگ کی چھت پر لگایا یا اس کالے جھنڈے کے اندر تلواریں بنی ہوئیں تو آپ کی خیر نہیں
،، صرف کالا جھنڈا چل جائے گا لیکن جس کلمے کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا تھا اس جھنڈے میں وہ کلمہ قابل قبول نہیں ہے۔۔ ویسے تو سعودیہ کے جھنڈے میں بھی تلواریں ہیں لیکن اسکی خیر ہے کیونکہ سعودیہ یہاں کے بڑوں کی جھولیاں بھی تو بھرتا ہے
,, لیکن آپ کے لیے یہ آفر نہیں کہ آپ کسی جھنڈے مین کلمہ لکھوا کر اسے لگائیں۔۔ بھلے زندگی میں آپ نے کسی کتے بلی کو بھی کچھ نہ کہا ہو لیکن پرچہ سیدھا سادھا دہشت گردی کا کٹے گا۔۔ کیونکہ نام نہاد اسلامی مملکت کے بہترین نظام انصاف سے تو آپ بخوبی واقف ہونگے
۔۔ اسی لیے اس مملکت میں افراتفری زیادہ مچی ہے اور سکون اطمینان ناپید ہیں۔ یہاں یہ غلط فہمی بھی دور کر لیں کہ ہم پاکستان کے جھنڈے کے بارے میں کوئی غلط بات کر رہے ہیں۔۔ نہیں۔۔ پاکستان کا جھنڈا تو ہے ہی ہے لیکن یہاں بات کلمے کی کی اور اسی پر فوکس رکھیں ،، شکریہ
اینٹی دجال مشن
Bookmarks