اب اگلا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ Share کابٹن ڈھونڈیں۔ اس کے لئے آپ ویڈیو پر Tapکریں یعنی انگلی سے ویڈیو کو چھوئیں۔ شیئر کا آئی کن/بٹن ظاہر ہوجائے گا۔ یہ آئی کن عموماً shareicon01 یا پھر youtube-share-icon جیسا نظر آرہا ہوتا ہے۔
اس آئی کن پر کلک کرتے ہی فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ کے آئی کن ظاہر ہوجائیں گے کہ ان میں سے کس پر شیئر کرنا ہے۔ ساتھ ہی ایک چھوٹا سا لنک Copy Link کا بھی ہوگا۔ آپ اس لنک پر کلک کریں۔ اس طرح ویڈیو کا لنک کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا۔
اسمارٹ فون میں اپنا پسندیدہ ویب براؤزر کھولیں۔ ضروری نہیں کہ آپ گوگل کروم یا فائر فوکس ہی استعمال کریں، جو براؤزر اینڈروئیڈ میں پہلے سے نصب ہوتا ہے، وہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ براؤزر کی ایڈریس بار میں یہ یو آر ایل لکھیں:
en.savefrom.net
جو ویب سائٹ کھلے گی، اس میں آپ کو کاپی کئے ہوا لنک پیسٹ کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ویب سائٹ پر نظر آنے والی ٹیکسٹ فیلڈ پر انگلی سے کچھ دیر کے لئے چھوئیں۔ ایک مینو ظاہر ہوگا، آپ اس میں سے پیسٹ منتخب کریں۔ پیسٹ کرنے کے بعد ٹیکسٹ باکس کے سامنے موجود > کے بٹن پر کلک کریں۔ اگلے مرحلے میں ویب سائٹ آپ سے پوچھے گی کہ کس ریزولوشن پر اس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔ اگر ویڈیو ہائی ریزولوشن پر اپ لوڈ نہیں کی گئی تھی تو آپ کو انتخاب کے لئے ریزولوشن کی فہرست بھی نہیں دکھائی جاتی۔ یہ صرف اُن ویڈیوز کی صورت میں نظر آتی ہیں جنہیں ایچ ڈی کوالٹی میں اپ لوڈ کیا گیا ہو۔
آپ ریزولوشن کا انتخاب کریں اور Downloadکے بٹن پر کلک کردیں۔ لیجئے، اگلے ہی لمحے ویڈیو آپ کے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجائے گے اور وہ بھی بغیر کسی اضافی سافٹ ویئر کو نصب کئے۔
اگر آپ اس ویب سائٹ یعنی save fromnet کو اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے ملاحظہ کررہے ہوں تو آپ اس کے ذریعے فیس بک، ڈیلی موشن، ساؤنڈ کلاؤڈ سمیت درجنوں دوسری ویب سائٹس سے ہر قسم کی ویڈیوز باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔فیس بک کی اسمارٹ فون میں استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن میں بھی کاپی لنک کا آپشن موجود ہے۔ لیکن یہ آپشن ویڈیو کے بجائے اسٹوری کا لنک کاپی کرتا ہے اور بدقسمتی سے save from یا دوسری ویب سائٹس اسٹوری کے بجائے برائے راست ویڈیو کا ربط مانگتی ہیں۔ البتہ اگر آپ اسمارٹ فون میں فیس بک ایپلی کیشن کے بجائے براؤزر میں فیس بک استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کا ربط کاپی کرکے save fromnet
میں پیسٹ کرکے اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
Bookmarks