Results 1 to 6 of 6

Thread: بغیر کسی سافٹ ویئر کے اسمارٹ فون میں وڈیوز &am

  1. #1
    salman-1's Avatar
    salman-1 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st August 2023 @ 12:04 PM
    Join Date
    09 Dec 2014
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    220
    Threads
    99
    Credits
    2,658
    Thanked
    32

    Post بغیر کسی سافٹ ویئر کے اسمارٹ فون میں وڈیوز &am

    کمپیوٹر پر کچھ اور کرنا آتا ہو یا نہ آتا ہو، اگر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا نہیں آتا تو ایسا لگتا ہے جیسے کچھ سیکھا ہی نہیں۔ ہمیں موصول ہونے والے بیشتر سوالات دو نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اول آئی ڈی ایم کیسے حاصل کریں اور دوسرا ویڈیو کیسے ڈاؤن لوڈ کریں۔ آئی ڈی ایم کی فرمائش بھی اسی لئے کی جاتی ہے کہ اس کے ذریعے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا آسان ہے۔
    بہرحال، ایک بار پھر اسمارٹ فونز پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی نئی ترکیب پیش خدمت ہے۔ یوٹیوب، فیس بک یا ڈیلی موشن سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا قانونی ہے یا نہیں، یہ الگ بحث ہے۔ نیز، ایپلی کیشن اسٹور مثلاً گوگل ایپ اسٹور پر ایسی ایپلی کیشنز کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جو ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ اینڈروئیڈ کے لئے معروف ایپلی کیشن ٹیوب میٹ (Tubemate) آپ کو گوگل پلے اسٹور پر نہیں ملے گی۔

    مائیکروسافٹ ونڈوز فون اور ایپل آئی فون کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے اور اس کام کے لئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز کو تھرڈ پارٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈکرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک خطرناک کام ہے اور ہم ایپلی کیشن اسٹور کے علاوہ کہیں سے بھی کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے نصب کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔ یہی دیکھ لیں کہ ٹیوب میٹ کی درجنوں جعلی ایپلی کیشنز مختلف ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔ ان میں سے اصل کون سی ہے اور کون سی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا چرانے کے لئے ہے، یہ بتانا بہت مشکل ہے۔

    اس لئے ہم جو ترکیب بتانے جارہے ہیں، اس میں آ پ کو کسی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں اور آپ اسے کسی بھی اینڈروئیڈ فون، مائیکروسافٹ ونڈوز فون، بلیک بیری یا ایپل آئی فون/آئی پیڈ پر آزما سکتے ہیں۔

    اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون میں پہلے سے یوٹیوب ایپلی کیشن نصب ہوگی۔ اگر نہیں ہے تو آپ اپنے اسمارٹ فون کے متعلقہ ایپلی کیشن اسٹور سے اسے مفت ڈاؤن لوڈ کرکے نصب کرسکتے ہیں۔

    یوٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں اور وہ ویڈیو چلائیں جسے آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔
    Name:  1.jpg
Views: 336
Size:  48.4 KB
    اب اگلا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ Share کابٹن ڈھونڈیں۔ اس کے لئے آپ ویڈیو پر Tapکریں یعنی انگلی سے ویڈیو کو چھوئیں۔ شیئر کا آئی کن/بٹن ظاہر ہوجائے گا۔ یہ آئی کن عموماً shareicon01 یا پھر youtube-share-icon جیسا نظر آرہا ہوتا ہے۔

    اس آئی کن پر کلک کرتے ہی فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ کے آئی کن ظاہر ہوجائیں گے کہ ان میں سے کس پر شیئر کرنا ہے۔ ساتھ ہی ایک چھوٹا سا لنک Copy Link کا بھی ہوگا۔ آپ اس لنک پر کلک کریں۔ اس طرح ویڈیو کا لنک کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا۔
    Name:  -tip02.jpg
Views: 341
Size:  179.7 KB
    اسمارٹ فون میں اپنا پسندیدہ ویب براؤزر کھولیں۔ ضروری نہیں کہ آپ گوگل کروم یا فائر فوکس ہی استعمال کریں، جو براؤزر اینڈروئیڈ میں پہلے سے نصب ہوتا ہے، وہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ براؤزر کی ایڈریس بار میں یہ یو آر ایل لکھیں:
    en.savefrom.net
    Name:  3.jpg
Views: 337
Size:  66.3 KB
    جو ویب سائٹ کھلے گی، اس میں آپ کو کاپی کئے ہوا لنک پیسٹ کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ویب سائٹ پر نظر آنے والی ٹیکسٹ فیلڈ پر انگلی سے کچھ دیر کے لئے چھوئیں۔ ایک مینو ظاہر ہوگا، آپ اس میں سے پیسٹ منتخب کریں۔ پیسٹ کرنے کے بعد ٹیکسٹ باکس کے سامنے موجود > کے بٹن پر کلک کریں۔ اگلے مرحلے میں ویب سائٹ آپ سے پوچھے گی کہ کس ریزولوشن پر اس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔ اگر ویڈیو ہائی ریزولوشن پر اپ لوڈ نہیں کی گئی تھی تو آپ کو انتخاب کے لئے ریزولوشن کی فہرست بھی نہیں دکھائی جاتی۔ یہ صرف اُن ویڈیوز کی صورت میں نظر آتی ہیں جنہیں ایچ ڈی کوالٹی میں اپ لوڈ کیا گیا ہو۔
    Name:  4.jpg
Views: 337
Size:  71.8 KB
    آپ ریزولوشن کا انتخاب کریں اور Downloadکے بٹن پر کلک کردیں۔ لیجئے، اگلے ہی لمحے ویڈیو آپ کے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجائے گے اور وہ بھی بغیر کسی اضافی سافٹ ویئر کو نصب کئے۔
    Name:  5.jpg
Views: 339
Size:  66.0 KB
    اگر آپ اس ویب سائٹ یعنی save fromnet کو اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے ملاحظہ کررہے ہوں تو آپ اس کے ذریعے فیس بک، ڈیلی موشن، ساؤنڈ کلاؤڈ سمیت درجنوں دوسری ویب سائٹس سے ہر قسم کی ویڈیوز باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔فیس بک کی اسمارٹ فون میں استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن میں بھی کاپی لنک کا آپشن موجود ہے۔ لیکن یہ آپشن ویڈیو کے بجائے اسٹوری کا لنک کاپی کرتا ہے اور بدقسمتی سے save from یا دوسری ویب سائٹس اسٹوری کے بجائے برائے راست ویڈیو کا ربط مانگتی ہیں۔ البتہ اگر آپ اسمارٹ فون میں فیس بک ایپلی کیشن کے بجائے براؤزر میں فیس بک استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کا ربط کاپی کرکے save fromnet
    میں پیسٹ کرکے اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

  2. #2
    nabeel873 is offline Member
    Last Online
    5th August 2017 @ 07:50 AM
    Join Date
    14 Nov 2015
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    140
    Threads
    30
    Thanked
    8

    Default

    Old

    Sent from my QMobile A1 using ITD Mobile App

  3. #3
    WhoWaleedSaid's Avatar
    WhoWaleedSaid is offline DriNk-dEad
    Last Online
    9th November 2021 @ 01:21 PM
    Join Date
    01 Aug 2016
    Location
    Rawalakot
    Gender
    Male
    Posts
    1,633
    Threads
    74
    Credits
    12,040
    Thanked
    93

    Default

    Nice Sharing

  4. #4
    Umarkhan147's Avatar
    Umarkhan147 is offline Advance Member
    Last Online
    28th August 2022 @ 03:30 PM
    Join Date
    22 Dec 2015
    Location
    Faisalabad
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    4,881
    Threads
    244
    Credits
    41,435
    Thanked
    301

    Default

    Nice

  5. #5
    Moinmalik55 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th November 2021 @ 12:43 PM
    Join Date
    27 Jan 2014
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    103
    Threads
    15
    Credits
    -1,686
    Thanked
    3

    Default

    Videos Downloading k liy jo method me ne share kia hy wo sb se best hy.link copy krne ki zarurt nhi os me.

  6. #6
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    2,588
    Threads
    104
    Credits
    4,372
    Thanked
    173

    Default

    i tried but not working

Similar Threads

  1. Replies: 70
    Last Post: 5th March 2023, 11:55 PM
  2. Replies: 43
    Last Post: 4th February 2022, 04:52 PM
  3. Replies: 64
    Last Post: 22nd June 2014, 09:53 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •