Results 1 to 12 of 12

Thread: Sabar - Ehteyat

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Thumbs up Sabar - Ehteyat





    صبر

    اپنے معاملات اللہ پاک کے سپرد کر دیں اور اگر کسی نے آپ سے زیادتی کی ہے ، برا کیا ہے ، ناجائز بات کہی ہے ، بولی ہے ، بغیر کسی وجہ کے بداخلاقی اور بدزبانی کا ارتکاب کیا ہے تو پھر بھی پریشانی والی کوئی بات نہیں ۔۔ کیونکہ اپنے اپنے ظرف اور نصیب کی بات ہے ۔۔ اللہ پاک کے نیک اور اچھے لوگ صبر اور نماز سے اللہ پاک کی مدد مانگتے ہیں اور اللہ پاک کی مدد حاصل بھی کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اشتعال دلانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے بار بار اور لگاتار آپ پر فقرے کسے جائیں اور بلاوجہ تنقید کی جائے ،، اور اگر آپ نے کسی کے ساتھ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا اور نیکی کی تو اسکے باوجود بھی آپ کو اچھے بدلے کی جگہ برے سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔ اس لیے ایک ہی کام کریں ۔۔ کہہ دیں کہ بھیا السلام علیکم ،، آپ پر اللہ کی سلامتی ہو ،، اور جان چھڑا کر اپنے کام سے کام رکھیں اور اللہ کے ساتھ اپنا معاملہ شئیر کر لیں۔۔ پھر دیکھیے گا کہ اللہ پاک آپ کو کیسے عزت دیں گے اور سرخرو بھی فرمائیں گے۔

    جو لوگ اللہ پاک کے دین اور دینی علوم کی روشنی سے رہنمائی لے کر زندگی بسر کرتے ہیں تو بیشک وہی لوگ کامیاب بھی رہتے ہیں۔ اور جو لوگ تعصب ، حسد اور چغل خوری کرنے کے شوقین ہوتے ہیں انھیں بھی اللہ پاک مقررہ وقت پر بتا دیتے ہیں جو انھوں نے کر رکھا ہوتا ہے۔ چغل خور کے متعلق تو ویسے بھی فرمایا گیا ہے کہ چغل خور جنت میں نہیں جائے گا کیونکہ اسکا جرم اتنا بڑا ہے جو دنیا میں فتنے اور انتشار کا باعث بنتا ہے۔

    نیک بنیں ، نیکی پھیلائیں ، خوش رہیں ، خوشیاں بانٹیں۔ اللہ پاک کی مخلوق کا خیال و احترام کریں لیکن اپنی پوزیشن واضح اور بہتر رکھیں اور بالخصوص آستین کے سانپوں سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔

    اللہ پاک ہم سب کو صحیح راہ پر چلنے والا بنائیں اور ہدایت دیں ۔۔ آمین
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. Ehteyat - ALLAH PAAK Ke Naik Bandon Se Bad-Saluki Na Karen
    By Fasih ud Din in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 2
    Last Post: 10th July 2015, 01:53 AM
  2. Ehteyat - Qadyanion Ke Akhbar
    By Fasih ud Din in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 8
    Last Post: 16th March 2015, 01:26 PM
  3. Ehteyat Karen - ASTAGHFIRULLAH
    By Fasih ud Din in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 15
    Last Post: 6th December 2014, 05:25 PM
  4. Sabar
    By H.B.K in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 19th December 2010, 09:21 PM
  5. sabar se kam lo
    By Fasih ud Din in forum Quran
    Replies: 2
    Last Post: 14th December 2008, 11:46 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •