ابھی کچھ وقت پہلے ایک بزرگ دیکھے جو کسی دوسرے بندے کے پاس آئے تھے (آپسی گپ شپ ہوگی دونوں کی) اور وہ بزرگ شدید دکھ میں تھے کیونکہ انکی ناخلف اولاد نے انھیں مارا پیٹا اور گھر سے نکال دیا ۔۔ بزرگ اس ددوسرے بندے کو اپنے جسم پر موجود زخم دکھا رہے تھے اور اسی دکھ درد کی وجہ سے وہ بہت ٖٖغصہ میں بھی تھے اور گالم گلوچ بھی کر رہے تھے ۔۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے بہن بھائیوں کی بے وفائی کا بھی ذکر کر رہے تھے ۔۔ جبکہ میں اللہ سے توبہ استغفار کر رہا تھا ۔۔۔

دوستو اپنے والدین کی قدر کرو اور جتنا ممکن ہو انکی خدمت کرو ۔۔ اگر مشکلات ہیں یا جو بھی آپسی معاملات ہیں مل بیٹھ کر ڈیل کرو اور بات چیت کرو ۔۔ بہت ہی بدقسمت اولاد ہے وہ جو اپنے والدین کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے ۔۔ اللہ اکبر ۔۔ والدین کی قدر ان سے پوچھو جن کے والدین نہیں یا دونوں میں سے کوئی ایک نہیں :/

اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دیں اور صحیح راہ پر چلنے کی توفیق دیں ۔۔ آمین