Name:  th (8).jpg
Views: 145
Size:  7.4 KB
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر میں یہ تھریڈ اس فورم کا تجزیہ کرنے کے لیے بنا رہا ہوں۔
سالگرہ کی مبارک کے لیے الگ سے تھریڈ بناوں گا ۔جو انشاء اللہ ایک سپیشل تھریڈ ہوگا۔
ڈیئر ممبران
میں نے اپنا سفر اس فورم پر ایک جونیئر ممبر سے شروع کیا۔ جب میں نے اس فورم کو جائن کیا تو مجھے
بھی اس کے بارے میں کچھ زیادہ علم نہیں تھا۔ مجھے آئی ٹی کے بارے میں جاننے کا بہت شوق تھا۔
میں اکثر اپنے آفس کے آئی ٹی مینجر سے آئی ٹی کے بارے میں پوچھتا رہتا تھا- پھر ایک دن اس نے مجھے
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے بارے میں بتایا تو میں نے اس فورم کو جائن کر لیا۔
میں نے ستمبر 2016 میں باقاعدگی سے اس فورم پر کام شروع کیا۔ مجھے یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اس فورم کی
مینجمنٹ میں کون لوگ ہیں۔ موڈریٹر اور سُپر موڈریٹر کون ہیں اور ان کا کام کیا ہے۔
میں نے بس اپنا کام شروع کردیا۔ اس فورم پر موجود تھریڈز کا مطالعہ کیا۔ ان کو پڑھ کر بہت کچھ سیکھا۔
ساتھ ساتھ کچھ رولز کے خلاف بھی ہوتا رہا اور میرے کچھ تھریڈز آر بی بھی ہوئے۔ لیکن میں نے کبھی
بھی کسی سے شکائت نہیں کی ۔ بلکہ جو تھریڈ آر بی ہوتے میں ان میں ڈیلیٹ ہونے کی وجہ کو بڑی توجہ دیتا
اور کوشش کرتا کہ آئیندہ وہ غلطی نہ ہو۔ میں نے اس فورم پر کبھی بھی کسی رینک کا لالچ نہیں کیا۔
بس اپنا کام کرتا گیا۔ میں نے اس فورم پر اردو کے فروغ کے لیے کافی تھریڈ بنائے۔ جن سے کافی
ممبران نے اردو میں تھریڈ بنانا شروع کر دیے۔ میں نے پی سی پر اور موبائل پر آسانی کے ساتھ
اردو لکھنے کے تھریڈ بنائے اور کافی ممبران کو اس طرف متوجہ کیا کہ وہ اردو میں ہی تھریڈ بنایئں۔
میرے اس سفر کے دوران سینئر ممبران نے بھی کافی مدد کی۔ اور میں آگے بڑھتے بڑھتے سُپر
موڈریٹر تک پہنچ گیا۔
ان سب باتوں کو یہاں لکھنے کا مقصد یہ ہے۔ کہ میں اس فورم پر دیکھتا ہوں کہ یہاں ممبران
رینک حاصل کرنے کے چکروں میں رہتے ہیں۔ پوسٹ پڑھانے کے چکروں میں اور کوئی
اچھا تھریڈ جو دوسرے ممبران کے لیے علم میں اضافے کا باعث بنے نہیں بناتے ۔ اور اگر
ان کا کوئی تھریڈ آر بی کر دیا جائے تو بہت ناراض ہوتے ہیں۔ اور بعض ممبران تو اخلاق سے
بھی عاری ہو جاتے ہیں۔
میں یہاں اپنے تمام معزز ممبران کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ فورم آپ سب کا فورم ہے
اور آپ سب ممبران کی وجہ سے ہی چل رہا ہے۔ یہاں سب ممبران ایک فیملی کی طرح ہیں۔
آپ سب کو چاہیے کہ آئی ٹی ڈی کی اس سالگرہ کے موقع پر یہ عہد کریں کہ آپ سب ممبران
اس فورم کو اپنا فورم سمجھ کر کام کریں گے۔ اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ اور بغیر کسی لالچ
کے کام کریں گے۔ اس فورم پر کوئی ایسا تھریڈ نہیں بنایئں گے جو رولز کے خلاف ہو اور غیر اخلاقی ہو۔
یہ فورم پاکستان کا واحد فورم ہے جہاں اس فورم کے رولز پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے تا کہ آپ ممبران
کو ایک صاف ستھرا فیملی ماحول دیا جائے اور پوری دنیا میں اس فورم کا وقار قائم رہے۔

اب کچھ بات اس فورم کی مینجمنٹ کے حوالے سے بھی ہو جائے۔ تا کہ تمام ممبران اس سے اگاہ ہو جایئں۔
پیارے ممبران مینجمنٹ نے آپ سب ممبران کے لیے یہ فورم بنایا ہے۔ اور ان کی کوشش ہمیشہ سے ہی یہ
رہی ہے کہ آپ سب کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں۔ اور کر رہی ہے۔
اس فورم کا سارا سسٹم ایڈوانس پلس ممبر تک آٹو میٹک ہے۔ یعنی سسٹم خود کار طریقے سے آپ لوگوں کے
تھریڈز اور پوسٹس چیک کرتا رہتا ہے اور اس کے میعار کو بھی دیکھا جاتا ہے اور اسی حساب سے آپ سب
ممبران کے رینک خود بخود تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مینجمنٹ خود بھی اس فورم کے ممبران کو
چیک کرتی رہتی ہے اور پھر ان میں سے جو اچھے ممبران ہوں ان کو وی آئی پی اور ٹیم ممبر بھی بنا دیتے ہیں۔


میں خود اپنی مثال ہی دے سکتا ہوں کہ مینجمنٹ نے مجھے سٹیپ بائی سٹیپ ہر رینک دیا اور آج میں سپر موڈریٹر ہوں۔
اس میں میرا اپنا کوئی کمال نہیں ہے۔ یہ سب مینجمنٹ اور باقی ٹیم ممبران کی مدد سے ہوا۔
مینجمنٹ بہتر جانتی ہے کہ کون سا ممبر کیا کام کر سکتا ہے اور وہ اسی طرح اس سے کام لے لیتی ہے۔
ہر ممبر کے کام کا اندازہ اس کے تھریڈ سے ہو جاتا ہے کہ ممبر کے پاس کتنا علم ہے۔

اس تھریڈ کا خلاصہ یہ ہے کہ تمام ممبر ان دل لگا کر اس فورم کی ترقی کے لیے بے لوث کام کریں۔
ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اور ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیئں۔
اگر کسی ممبر کا کوئی تھریڈ ڈیلیٹ ہوتا ہے تو اس کو ناراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی اس غلطی
کو دور کرنا چاہیے جس کی وجہ سے اس کا تھریڈ ڈیلیٹ کیا گیا ہو۔ اس طرح آپ ایک اچھا ممبر
ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ اور اس فورم پر اپنا ایک مقام بنا سکتے ہیں۔
ایک چیز جو اس فورم پر بہت زیادہ دیکھی جاتی ہے وہ یہ کہ جو بھی نیو ممبر اس فورم کو جائن کرتا ہے۔
اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اندھا دھند تھریڈ بنانا شروع کر دے۔

میری تمام نیو ممبران سے گزارش
ہے کہ جب وہ اس فورم کو جائن کریں تو سب سے پہلے انٹرڈکشن کے سیکشن میں اپنا تعارف کروایں۔
تعارف بھی اردو زبان میں کروایں اور اس میں اچھے الفاظ کا استعمال کریں جن سے آپ کی شخصیت
کی پہچان ہو۔ اس کے بعد آپ نیو ممبر ٹریننگ سینٹر والے سیکشن کا وزٹ کریں۔ وہاں آپ کو اس فورم
کے تمام رولز اور اس فورم کو استعمال کرنے کے سارے طریقے مل جایں گے۔ ان کو اچھی طرح پڑھ لیں۔
اور پھر آپ یہاں تھریڈ بنانا شروع کریں۔ کوشش کریں کہ تھریڈ میں دوسرے ممبران کے سیکھنے کے لیے
مواد ضرور ہو۔ یہاں آپ خود بھی سیکھیں اور اپنا علم دوسروں سے بھی شیئر کریں۔

ابھی بہت سی باتیں ہیں جن کا ذکر میں کرنا چاہتا ہوں لیکن تھریڈ کافی لمبا ہو گیا۔ اس لیے اجازت چاہتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کو اسی طرح قائم و دائم رکھے۔ اور اس کو مزید ترقی عطا فرمائے:آمین۔