ان دنوں میں سکول میں پڑھتا تھا اور اپنے آباءی گاٶں سوہدرہ ہی میں رہتا تھا اباجی کے ساتھ فارغ اوقات میں مطب میں کام بھی کرتا تھا اتفاق سے ایک رات ہمساءے سے ایک عورت اباجی کے بلانے کے لءے آءی کہ بچی کے پیٹ میں بہت درد ہو رہا ہے لیکن وہ اس رات گھر سے باہر گءے ہوءے تھے اتفاق سے میری پھوپی صاحبہ آءی ہوءی تھیں وہ دیسی نسخوں اور ٹوٹکوں کی حافظ تھیں انہوں نے ساری کیفیت پوچھی اور پھر کہا کہ آپ کے گھر میں لیموں کا اچار ہوگا اس نے ہاں میں جواب دیا پھوپھی صاحبہ نے کہا جاٶ اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد لیموں کا اچار چٹاتی رہو درد بھی ٹھیک ہو جاءے گا اور بچی آرام سے سو بھی جاءے گی عورت واپس چلی گءی میں نے پوچھا آپ نے لیموں کا اچار بتا دیا اس سے کیسے فاءدہ ہوگا انہوں نے جواب دیا کہ درد ہضم کی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور لیموں اس وقت بہت کام کرتا ہے یہ غذا کو ہضم کرتا ہے صفراء کو کم کرتا ہے چنانچہ ایسا ہی ہی ہوا صبح عورت نے بتایا کہ دس منٹ کے بعد بچی کی آنکھ لگ گءی تھی یہ لیموں کے فواءد سے میرا پہلا تعارف تھا پھر کتابوں میں اس کے متعلق پڑھا مطب میں استعمال کراکے دیکھا اس کے بہت سے فواءد سامنے آءے یہ بہترین مفرح اور مسکن ہے ہاضم اور قبض کشا ہے لیموں کے رس میں حیاتین ج تو خیر بہت زیادہ پایا ہی جاتا ہے حیاتین ب کی بھی کافی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے اسی لیءے لیموں کا رس بہترین مصفی خون ہے چھاءیاں کیل داغ دھبے اس کے مسلسل استعمال سے ٹھیک ہو جاتے ہیں خون کی جملہ بیماریوں خارش‘ خشک تر اور سکردی ) یہ مرض خون کی خرابی سے پیدا ہوتا ہے( اس مرض میں مسوڑے سوج جاتے ہیں جسم پر سیاہ داغ پڑ جاتے ہیں اور مسلسل جسم میں درد رہتاہے ایسے امراض میں نہایت درجہ مفید ہے لیموں کے رس کے اندر جو شفاءی اثرات ہیں ان کا شمار نہیں لیکن یہ یرقان اور دیگر صفرادی بخاروں اور دستوں میں نہایت فاءدہ مند ہے ساءنس اور ایلوپیتھی اپنی تمام تر ترقی کے باوجود آج تک یرقان کا علاج دیافت نہیں کر سکی لیکن دیسی طریقہ علاج میں اگر صرف لیموں کی سکنجبین ہی مریض کو پلاتے رہیں تو یرقان سو فیصد ٹھیک ہو جاتا ہے اس سے یرقان کے بہت سے مریض شفا یاب ہوءے اگر دل متلاتا ہو یا قے آرہی ہو تو لیموں کے رس کو چوسنے سے ایک دم فاءدہ ہو جاتا ہے لیموں سکنجبین پیشاب آور کی رکاوٹ اور کمی کو دور کرتی ہے گردے اور مثانے کی چھوٹی موٹی پتھری کو بھی نکال دیتی ہے لیموں مصفی خون ہونے کی وجہ سے دودھ پلانے والی اور حاملہ عورتوں کے لءے بہترین دوا غذا ہے لیموں مصفی خون ہونے کی وجہ سے زہریلے اثرات کو بھی دور کرتا ہے۔
لیموں میں فا سفورس‘ فولاد‘ پوٹاشیم ‘ کیلشیءم اور وٹامنز اے بی پی ہوتے ہیں لیموں کو وٹامن سی کا خزانہ بھی کہتے ہیں
شدید بد ہضمی دور کرتا ہے گیس کو خارج کرتا اور پیٹ کو ہلکا اور نرم کرتا ہے تلی اور جگر کے امراض میں بھی بہت سود مند ہے اگر تلی بڑھ جاءے تو لیموں کے ٹکڑے کرکے اس پر نمک چھڑک لیا جاءے اسے ہلکا سا گرم کرکے دن میں کءی بار چوستے رہیں انشاء اﷲ دنوں میں تلی کو فاءدہ ہو جاءے گا
لیموں تیزابی مادے کو خارج کرتا ہے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لیموں تیزابیت پیدا کرتا ہے لیکن یہ صرف غلط فہمی ہے مگر واقعتاً اس کا غذاءی اثر نظام جسمانی پر تیزابی ہونے کی بجاءے قلوی ہے لیموں ملیریا بخار میں بہت فاءدہ دیتا ہے اس کا طریقہ یہ ہے
ایک بڑا لیموں لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور انہیں ایک مٹی کے برتن میں دو پاٶ پانی میں اتنی دیر جوش دیں کہ پانی آدھے سے کم رہ جاءے اسے رات بھر کسی ایسی جگہ رکھ کر ٹھنڈا کیا جاءے اور صبح کے وقت استعمال کیا جاءے نہایت مفید ہے اور ملیریا کو ختم کر دیتا ہے لیموں کا رس پاءیوریا کے مریضوں کے لءے بھی مفید ہے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا لیا جاءے اس میں دو چمچے شہد ملا لیا جاءے اس سے روزانہ غر غرے کءے جاءیں انشاء اﷲ دانتوں سے خون آنا بھی بند ہو جاءے گا اور منہ سے بوبھی جاتی رہے گی لیموں کے رس کا یہ نسخہ آزمودہ ہے ایک انگریز ڈاکٹر نہایت وثوق سے لکھتا ہے کہ
آپ لیموں کے تازہ رس کو جوہر دکھانے کا موقع تو دیجءے پھر دیکھیءے کہ کتنی جلدی آپ اس کے مصفی خون ہونے کے قاءل ہو جاتے ہیں تمام جسم میں ایک گونا احساس تازگی پیدا ہو جاءے گا اس لءے کہ اس کے استعمال سے آپ کے خون میں صفاءی ہونا شروع ہو جاءے گی اور جیسے جیسے اعضاء جسمانی سے جمع شدہ زہریلے مادے سے خارج ہوں گے اسی مناسبت سے تمام نظام جسمانی سے زندگی کی لہر دوڑ نے لگے گی ایک بجلی کی سی چستی ہو گی جو سارے جسم میں سرایت کر جاءے گی دماغ کھل جاءے گا اور ہر عضو اپنی جگہ قوت محسوس کرے گا گویاں یوں سمجھنا چاہیءے کہ لیموں کا تازہ رس سر سے لے کر پاٶں تک پوری جسمانی مشینری کو اوور ہال کر دیتا ہے حتیٰ کہ اس کے استعمال سے آنکھوں کی بیناءی تک بہتر ہو جاتی ہے وہ خاندان جن کی روز مرہ غذا میں لیموں ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے اور انہیں اس کی عادت ہو چکی ہے وہ صحت و مسرت سے بھر بھرے ہوءے ہوں گے
لیموں جراثیم کا بھی دشمن ہے جو نہ صرف بواسیر کے زخموں اور پھوڑں پھنسلیوں کو مندمل کرتا ہے بلکہ جراثیم کے ہلاک کرنے کی خصوصیت بھی اس میں اس قدر پاءی جاتی ہے کہ اپنے سامنے آنتوں کے کیڑوں کو بھی ٹہرنے نہیں دیتا خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے ا ور نیا خون پید ا کرنے کی استعداد رکھتا ہے لیموں کا رس بیرونی طور پر بھی جلد کو نرم اور حسین بناتا ہے بعض کواتین لیموں کے رس کو چہرے کی خوبصورتی کے لءے استعمال کرتی ہیں لیموں کا رس اور بیسن باہم ملا کر چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ہاتھوں اور انگلیوں پر ملنے سے ہاتھ اور انگلیاں نرم ہو جاتی ہیں لیموں کا رس دانتوں پر ملنے سے میل صاف ہو جاتی ہے اور دانت چمکدار ہو جاتے ہیں داءمی نزلہ زکان اور بلغمی امراض میں نقصان دیتا ہے البتہ کھانسی کی بعض حالتوں میں اسے شہد کے ساتھ ملا کر چٹانے سے کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے غرض لیموں ایک سستا اور مفید پھل ہے اسے استعمال کرنا چاہیءے۔