بلیک واٹراب بھی پاکستان میں کام کر رہی ہے،برطانوی اخبار


برطانوی اخیار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ بلیک واٹر اب بھی پاکستان میں ڈرون حملوں کے لئے استعمال کئے جانے والے سی آئی اے کے ایک خفیہ ایئر بیس پر کام کر رہی ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کی براہ راست معلومات رکھنے والے سابق امریکی سفیر کے مطابق بلیک واٹر جس کا نیا نام ذی سروسز ہےاس کے ملازم بلوچستان میں شمسی ایئر بیس کے ارد گرد کے علاقے میں تعینات ہیں افسر کے مطابق بلیک واٹر کے ملازمین نے ڈرون طیاروں میں میزائل لوڈ کر نے میں بھی مدد کی تھی شمسی بیس سے گزشتہ سال 40 سے زائد حملے کئے گئے۔