ریاض …سعودی عرب کے ممتازعالم دین شیخ عبدالمحسن العبیکان نے القاعدہ میں شمولیت کو حرام قرار دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے مشیر اور معروف عالم دین شیخ عبدالمحسن العبیکان نے ایک فتویٰ میں کہا ہے کہ القاعدہ ایک گمراہ تنظیم ہے، جو اسلامی تعلیمات کے برعکس مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کو گمراہ کن عقائدکے جال میں پھنساکر انہیں دنیا میں فساد پھیلانے پر ورغلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسلمان اس جنگجو وگمراہ تنظیم میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ اسلام کی سیدھی راہ سے انحراف کررہے ہیں۔شیخ العبیکان نے سرکاری موٴقف دہراتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی عقیدے ، زبان یا قبائلی بنیاد پر دوسروں کو ہلاک کرنے میں ملوث پایا گیا وہ واجب القتل ہے ۔